نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بین الاقوامی کھیلوں میں اعلی کارکردگی کے لئے مرکز کی کوششیں
Posted On:
10 FEB 2020 2:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10فروری /بین الاقوامی مقابلوں کے لئے ہندستانی کھلاڑیوں /ٹیموں کی تیاری ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ اولمپکس ، ایشیائی کھیلوں اور عالمی چیمپئن شپس سمیت بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں ہندستان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ متعدد اسکیموں کا نفاذ کیا جارہا ہے جن کا مقصد ٹیلنٹ کی تلاش اور ترقی ، مسابقتی ماحول ، کوچنگ /ٹریننگ ہے۔
کھیلوں میں اعلی کارکردگی کے فروغ کے لئے مرکزی حکومت اہم رول ادا کررہی ہے۔ قومی کھیل فیڈریشنوں (این ایس ایف) کو مالی مدد فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت ہندستان میں قومی چیمپئن شپ اور بین الاقوامی ٹورنامنٹوں کے انعقاد ، بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں کھلاڑیوں کی شرکت ، کوچنگ کیمپوں کے انعقاد، غیر ملکی کوچوں کی فراہمی اور کھیل کود سے متعلق سازوسامانوغیرہ کی خرید کے لئے مالی مدد دستیاب کرائی جاتی ہے۔ قومی کھیل ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف) کے تحت ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم (ٹی او پی) اسکیم سمیت ایلیٹ اتھلیٹوں کی ٹریننگ کے لئے مالی مدد دستیاب کرائی جاتی ہے۔ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس ) کے تحت 2020 کے اولمپک کھیلوں اور پیرا لمپک کھیلوں کے لئے جن ممکنہ ایتھلیٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں حکومت سبھی ضروری تعاون دے رہی ہےجس میں بیرون ملک ٹریننگ ، بین الاقوامی مسابقہ ، سازوسامان ، فزیکل ٹریننگ ، اسپورٹس سائیکلوجسٹ، مینٹل ٹرینر اور فزیوتھیراپسٹ جیسے سپورٹنگ اسٹاف /عملے کی خدمات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماہانہ 50 ہزار روپے بطو ر پاکٹ الاؤنس بھی دیئے جاتے ہیں۔
اولمپک گیمس2024 اور اولمپک گیمس 2028 کے لئے خصوصی توجہ دیئے جانے کےمقصد سے کھیل کے درجہ ذیل شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پیرس اولمپکس 2024
|
لاس اینجلز اولمپکس 2028
|
1۔ایتھلیٹکس
|
1۔ایتھلیٹکس
|
2۔تیر اندازی
|
2۔تیر اندازی
|
3۔بیڈمنٹن
|
3۔بیڈمنٹن
|
4۔باکسنگ
|
4۔باکسنگ
|
5۔ہاکی
|
5۔ہاکی
|
6۔ویٹ لفٹنگ
|
6۔ویٹ لفٹنگ
|
7۔نشانے بازی
|
7۔نشانے بازی
|
8۔کشی
|
8۔کشی
|
9۔تیراکی
|
9۔تیراکی
|
10۔ٹیبل ٹینس
|
10۔ٹیبل ٹینس
|
11۔کشتی رانی
|
11۔کشتی رانی
|
12۔جوڈو
|
12۔جوڈو
|
13۔سائیکلنگ
|
13۔سائیکلنگ
|
|
14۔ فینسنگ/تلوارآزمائی
|
یہ اطلاع کھیل کود اور نوجوانوں کے امو ر کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ م م ۔ ج۔
U- 663
(Release ID: 1602655)