شہری ہوابازی کی وزارت

کرناٹک کے بیدر ہوائی اڈہ سے طیاروں کی کمرشیل پروازیں شروع


آر سی ایس۔ یو ڈی اے این اسکیم کے تحت اب 252 روٹس اور 45 ہوائی اڈے کام کرنے لگے

Posted On: 07 FEB 2020 11:25AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 فروری 2020،   کرناٹک میں کلبرگی ہوائی اڈے سے طیاروں کی پرواز وں کی کامیابی کے ساتھ شروعات کے بعد شہری ہوابازی کی وزارت نے آج کرناٹک میں  بیدر ہوائی اڈے سے بینگلورو کی پہلی براہ راست پرواز کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔حکومت ہند کی علاقائی رابطہ اسکیم۔ پورے دیش کا عام ناگرک (آر سی ایس۔ یو ڈی اے این) کے تحت ہوائی اڈے کی ازسر نو مرمت کی گئی ہے اور یہ مرمت تخمیناً 11 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ اس لاگت کو ریاستی حکومت ، مرکزی حکومت کی مدد سے برداشت کرے گی۔ ٹروجیٹ اب بینگلورو۔ بیدر روٹ پر براہ راست اپنی روزانہ پرواز شروع کرے گا۔ ریاست کے وزیراعلی جناب بی ایس یدو رپا اور شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری اور بیدر کے رکن پارلیمنٹ جناب بھگونت کھوبہ بھی بیدر ہوائی اڈے پر افتتاحی پرواز کے وقت موجود تھے۔

شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری  جناب پردیپ سنگھ کھرولا نے کہا کہ  نوتعمیر شدہ ہوائی اڈہ ہندوستان میں معقول ہوائی رابطہ قائم کرنے کے وزارت شہری ہوابازی کے عزم  اور ثابت قدمی کا نمونہ ہے۔کرناٹک کی ریاستی حکومت اور ہندوستانی فضائیہ کی مدد کا اعتراف کرتے ہوئے اڑان (یو ڈی اے این) کی انچارج جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پاڑھی نے 250 فضائی روٹ  کو شروع کرکے اڑان کے تحت حال ہی میں حاصل  کئے گئے سنگ میل کے بارے میں بتایا۔بینگلورو۔ بیدر روٹ کے افتتاح کے ساتھ شہری ہوابازی کی وزارت نے صفحہ اول کی اسکیم کے تحت 252 ہوائی راستوں اور 45 ہوائی اڈوں کو کامیابی کے ساتھ فعال بنایا ہے۔

بیدر ہوائی اڈے کا افتتاح،  کرناٹک خطے میں آٹھویں ہوائی اڈے کے کام شروع کرنے کی علامت ہے ۔ ہوابازی کی وزارت نے کاروباری نوعیت کی شہری ہوابازی کے مقصد سے بیدر ایئرفورس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ کا کام کیا ہے کیونکہ بیدر کے عوام کو  ہر قسم کے انتظامی کاموں کے لئے بار بار بینگلورو کا سفر کرنا پڑتا تھا اور انہیں ریل گاڑی یا بس کے ذریعہ مشترکہ طور پر 11 گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑتا تھا۔ بیدر ہوائی اڈے کے افتتاح کے ساتھ ہی یہاں کے لوگ  اب بینگلورو اور ملک کے دوسرے حصوں تک آسانی سے پہنچ سکتےہیں۔

ٹروجیٹ کا  بینگلورو۔ بیدر ۔ بینگلورو پروازوں کا شیڈول

پرواز

پرواز کا مقام

روانگی کا وقت

منزل

آمد کا وقت

2T 625

بینگلورو

11:40

بیدر

13:05

2T 626

بیدر

13:35

بینگلورو

15:15

 

کرناٹک میں بیدر کا خطہ اپنے  بدری ویئر کے طور پر  جانا جاتا ہے۔یہ دھات کی قدیم دستکاری ہے اور یہ ایرانی، عربی اور مقامی دست کاروں کے فن کا    امتزاج ہے۔ جو کہ بیدر کی مالا مال وراثت   اور تہذیب و ثقافت کا مظہر ہے۔گورودوارہ  جھیرا  صاحب جو کہ ملک میں سکھوں کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے، اس کی موجودگی کی وجہ سے بیدر سکھ مت کے ساتھ عرصے سے جڑا ہوا ہے۔اس شہر میں بیدر قلعہ اور محلات جیسے رنگین محل، ترکش محل، گگن محل، تخت محل جیسی تاریخی  عمارتوں کی وجہ سے یہاں  سیاحتی  مقامات بھی ہیں۔ اس  کے علاوہ  یہ سولہ کھمبا مسجد، جسے عام طور پر زنانہ مسجد بھی کہتے ہیں، کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ ش س۔ن ا۔

U- 625


(Release ID: 1602393)
Read this release in: English , Hindi