وزارت دفاع

ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے روس کے روزو بورو نیکس پورٹ کے ساتھ ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ کنٹریکٹ پر دستخط کئے

Posted On: 07 FEB 2020 10:44AM by PIB Delhi

 

ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی، ہائی انرجی مٹریلس ریسرچ لیباریٹری (ایچ ای ایم آر ایل) میزائلس، راکٹس اور بندوقوں کے لئے مطلوب زبردست توانائی والے سامان کے اسپیکٹرم کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LQSY.png

بائیں سے دائیں اتل رانے، ایوان شالائف، کے پی ایس مورتی، ایوان کنیشیف، الیگزینڈر اے میخیف، ڈاکٹر جی ستیش ریڈی

 

دفاعی نمائش 2020 کے دوران ہائی انرجی مٹریلیس ریسرچ لیباریٹری (ایچ ای ایم آر ایل)پنے نے روس کی روز بورو نیکس پورٹ کے ساتھ جدید پیروٹیکنک اگنیشن سسٹم کے فروغ کی خاطر ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ کنٹریکٹ پر دستخط کئے ہیں۔

ایچ ای ایم آر ایل کے ڈائریکٹر جناب کے پی ایس مورتی نے بتایا کہ اس معاہدے سے ہائی انرجیٹک مٹریلس اینڈ پائیروٹیکنک ٹکنالوجی کے فروغ کی اہلیت حاصل ہوسکے گی، جس سے ہائی پرفارمنس پروپرزن سسٹم کی مستقبل کی ضرورتیں پوری کی جاسکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروپرزن سسٹم کی دراصل راکٹ اور میزائلس کی طاقت ہوتے ہیں۔ ٹکنالوجی کے اس فروغ سے مستقبل میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے لئے مطلوب جدید ترین سالڈ راکٹ موٹرس کی ڈیزائننگ اور فروغ  کے کاموں میں آسانی پیدا ہوسکے گی۔ یہ دفاعی مصنوعات اپنے آپ میں جامع، مکمل اور مؤثر پروپرزن سسٹم پر مبنی ہوں گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ س ش۔ع ر

U-621



(Release ID: 1602349) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Marathi