کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اے کے ذریعے انڈمان و نکوبار جزائر میں زرعی بر آمدات سے متعلق اب تک کے پہلے بیداری پروگرام کا اہتمام
انڈمان و نکوبار جزائر کی پیداوار کی بر آمدات کو فروغ دینے کے لئے انڈمان و نکوبار جزائر کے لئے زرعی ایکسپورٹ ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے
Posted On:
04 FEB 2020 3:47PM by PIB Delhi
نئیدہلی ، 4 فروری / انڈمان و نکوبار جزائرکے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز کے اشتراک سے تجارت اور صنعت کی وزارت ، حکومتِ ہند کے تحت کام کرنے والی زرعی اور ڈبہ بند خوراک پروڈکٹس کی بر آمدات سے متعلق ترقیاتی اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے ) کے ذریعے انڈمان و نکو بار جزائر میں زرعی بر آمدات کی پالیسی کو نافذ کرنے اور زرعی پیداوار کی بر آمدات کو فروغ دینے کے لئے راستے تلاش کرنے کے لئے 31 جنوری، 2020 ء کو پورٹ بلیئر میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
اے پی ای ڈی اے نے زرعی بر آمدات کے ایکشن پلان کے ریاستی مسودے کو تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے ، جس کو اب حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ مرکز کے زیر انتطام انڈمان و نکوبار جزائر نے مرحلہ وار طریقے سے زرعی بر آمدات کی پالیسی کے موثر نفاذ کے لئے محکمۂ زراعت کو ریاستی نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے نامزد کیا ہے ، جب کہ زراعت کے محکمے کے جوائنٹ ڈائریکٹر کو نوڈل افسر کی حیثیت سے تقرر کیا ہے ۔
یہ پروگرام گذشہ ہفتے پورٹ بلیئر میں منعقد کیا گیا تھا ، جس میں متعلقہ ریاستی ایجنسیوں اور دیگر ریاستوں کے کچھ بر آمدکاروں سمیت تقریباً 100 شرکاء نے شرکت کی تھی ۔ انڈمان و نکوبار جزائر کی صنعتوں کی سکریٹری ڈاکٹر پوجا جوشی نے اے پی ای ڈی اے کے سینئر افسران ، انڈمان و نکوبار جزائر کی صنعتوں کے ڈائریکٹر ، این اے بی اے آر ڈی ( نبارڈ ) ، سینٹرل آئی لینڈ ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( ایک آئی سی اے آر ادارہ ) ، اسپائسز بورڈ کے ہمراہ ، اِس بیداری پروگرام میں شرکت کی ۔ اس ورک شاپ میں شرکت کرنے والی تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق ایک تفصیلی پریزینٹیشن بھی پیش کی گئی ۔
اے پی ای ڈی اے کے ذریعے پیش کی گئی پریزینٹیشن میں انڈمان و نکو بار جزائر میں بر آمدات کے امکانات ، بر آمدات سے متعلق ضرورتوں ، مالی امداد کی اسکیموں پر روشنی ڈالی گئی ۔ علاوہ ازیں ، زرعی بر آمدات سے متعلق پالیسی کے نفاذ کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
چنئی اور جھار کھنڈ سے تعلق رکھنے والے بر آمد کاروں نے پھلوں ، سبزیوں اور خشک پھولوں جیسے شعبوں کی پیداوار کی بر آمدات سے متعلق ضرورتوں کے بارے میں روشنی ڈالی ۔ ان بر آمد کاروں نے اپنے تجربات بھی ساجھا کئے اور شرکاء کو بر آمدات کے لئے رابطے فراہم کرنے کے لئے یقین دلایا ۔ مسالحوں ، ناریل پروڈکٹس اور فشریز کی بر آمدات کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی ۔
انڈمان و نکوبار جزائر کو یہ فوقیت حاصل ہے کہ یہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی جانب جانے والے سمندری راستوں پر واقع ہے اور یہ اپنی زرعی پیداوار کو براہ راست جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو بر آمد کر سکتا ہے ۔ بیداری پروگرام میں مقامی انتظامیہ کے ذریعے یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ انڈمان و نکوبار جزائر سے براہ راست بر آمدات کو فروغ دینے کے لئے جزائر میں بندر گاہوں کے قیام کے لئے منصوبے وضع کئے گئے ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
) م ن ۔ م ع ۔ ع ا )
U.No. 541
(Release ID: 1601954)
Visitor Counter : 123