امور داخلہ کی وزارت
این پی آر کو تازہ ترین بنانے کے عمل میں کوئی دستاویز جمع نہیں کرائی جائے گی؛جواب دینے والوں کو اپنے علم اور یقین کی بنیاد پر صحیح معلومات فراہم کرنی ہوگی
قومی سطح پرہندوستانی شہریوں کا قومی رجسٹرتیار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے:جناب نتیہ نند رائے
Posted On:
04 FEB 2020 2:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،04؍فروری:امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے آج لوک سبھا میں شہری آبادی کے قومی رجسٹر (این پی آر)تیا رکرنے اور اسے تازہ ترین بنانے کے بارے میں سوالوں کے تحریری جواب دیئے اور بتا یا کہ آبادی کا رجسٹر وہ رجسٹر ہوتا ہے، جس میں عام طورپر کسی گاؤں یا دیہی علاقے یا قصبے یا وارڈ یا کسی شہر یا شہری علاقے کے اندر وارڈ میں متعلقہ علاقے میں رہنے والوں کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔
این پی آر پہلی مرتبہ 2010 ء میں تیار کیا گیا تھا اور پھر اسے 2015ء میں تاریخ جاریہ تک مکمل کیا گیا۔شہریت(شہریوں کے اندراج اور قومی شناختی کار ڈ کے اجراء)کی دفعہ 3 کے ذیلی ضابطے(4)کے مطابق جو شہریت سے متعلق قانون مجریہ 1955 کے تحت مرتب کیاگیا ہے، مرکزی حکومت نے اپریل سے ستمبر 2020 کے دوران آسام کو چھوڑ کر پورے ملک میں آبادی سے متعلق رجسٹر تیار کرنے اور اسے تاریخ جاریہ تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کا مقصد گاؤں یا شہر میں عام طورپر رہنے والے تمام افراد سے متعلق معلومات جمع کرنا ہے۔
این پی آ رکو مکمل کرنے کے لئے دستاویزات لازمی طورپر جمع کرانے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب رائے نے کہا کہ ہر کنبے اور فرد کے آبادی سے متعلق اور دیگر معلومات مکمل ؍جمع کی جائے گی ۔ اس عمل کے دوران کوئی دستاویز حاصل نہیں کی جائے گی۔آدھار نمبر کو جمع کرنا رضاکارانہ ہے۔
اس کے علاوہ جن لوگوں کی شہریت مشتبہ ہے، اس عمل کے دوران اس کی کوئی تصدیق نہیں کی جائے گی۔این پی آر کی تکمیل کے لئے جواب دینے والوں کو اپنے علم اور یقین کی بنیاد پر صحیح معلومات فراہم کرنی ہوگی۔وزیر موصوف نے بتایا کہ جن ریاستوں کو این پی آر کی تکمیل کے بارے میں تشویشات ہیں، ان سے حکومت بات چیت کررہی ہے۔
شہریوں کے قومی رجسٹر کی تیاری کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب رائے نے کہا کہ حکومت نے قومی سطح پر ہندوستانی شہریوں کو قومی رجسٹر (این آر آئی سی)کی تیاری کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
*************
م ن۔ج۔ ن ع
(U: 525)
(Release ID: 1601875)
Visitor Counter : 163