صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ نے 34ویں سورج کنڈ انٹر نیشنل کرافٹس میلے کا افتتاح کیا؛ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ ‘بہتر کل کے لیے مقامی سامان خریدیں’ کے فلسفے کو ایک تحریک میں تبدیل کریں

Posted On: 01 FEB 2020 4:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 02 فروری 2020 /  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (یکم فروری 2020 ) سورج کُنڈ ، ہریانہ میں 34 ویں سورج کنڈ انٹرنیشنل کرافٹس میلے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سورج کنڈ میلہ جیسے مواقعے عام دستکاروں اور ہنرمندوں کو حقیقی پہچان اور اُن کی ہنرمندی کی قیمت فراہم کراتے ہیں۔ یہ انہیں براہ راست گراہکوں کے سامنے اپنی  مصنوعات کی نمائش کرنے اور انہیں اپنی مصنوعات فروخت کرنے کا شاندار موقع فراہم کراتے ہیں۔ سورج کنڈ میلے نے ہندوستان کی بہت سی شاندار دستکاری کی روایات کو ختم ہونے سے بچایا ہے۔ بہت سے دستکاروں ، ہنرمندوں اور  بنکروں کے لیے یہ میلہ ان کی سالانہ آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے دستکاروں کے  ذریعے تیار کی گئی اشیاء پر فخر ہونا چاہیے۔ انہوں نے  ‘بہتر کل کے لیے مقامی سامان خریدیں’ کا منتر دوہرایا۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ   ‘بہتر کل کے لیے مقامی سامان خریدیں’ کے فلسفے کو ایک تحریک کی شکل میں تبدیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کی گئی مصنوعات کا استعمال کر کے ہم اپنے دور کے چھوٹے صنعت کاروں کی بڑی حد تک مدد کر سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U- 494

 


(Release ID: 1601658) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi