وزارت خزانہ

‘زندگی گزارنے کی آسانی’-مرکزی بجٹ 21-2020 کا مرکزی نظریہ


بجٹ کاتانا بانا خواہشمند ہندوستان ، اقتصادی ترقی اور دوسروں کاخیال کرنے والےمعاشرے کے موضوعات کے آس پاس بُنا گیا ہے

اس کامقصد مسلسل خدمات فراہم کرانا ، بہتر مادی معیارزندگی  ،آفات کےخطرات کوکم کرنے اور سماجی تحفظ کوفروغ  دینا ہے

بدعنوانی سے پاک اور پالیسی سے چلنے والی اچھی حکمرانی  اور  صاف ستھرا مالیاتی شعبے نظریات  بجٹ میں پیش کیے گئے ہیں

حکومت زراعت ، بنیادی ڈھانچے ، سماجی شعبے ، تعلیم اور صحت میں  سرمایہ کاری کو خاطر خواہ فروغ دینے کیلئے عہد بند ہے







Posted On: 01 FEB 2020 2:48PM by PIB Delhi

خزانے اورکمپنی اُمور کی  مرکزی وزیرمحترمہ نرملاسیتارمن نے مرکزی بجٹ 21-2020 پیش کرتےہوئےآج  پارلیمنٹ میں کہا ‘‘ہمارےوزیراعظم نے ہمارے سامنے  تمام شہریوں کی جانب سے زندگی گزارنے  کی آسانی  کو ایک مقصد کے طور پر رکھاہے’’۔ انہوں نے کہا کہ اس پس منظر کے ساتھ ہماری حکومت ملک کوآگے لےجانے کیلئےکا م کرے گی تاکہ ہم صحت ، خوشحالی اور بہبود کی اگلی سطح پر چھلانگ لگاسکیں۔

سبھی شہریوں کیلئےزندگی گزارنے کی آسانی  کے مرکزی  نظریے والے اس  بجٹ  کا تانا بانا تین نمایاں موضوعات کے گرد بُنا گیا ہے:

  • خواہشمندہندوستان جس میں معاشرےکےتمام طبقات بہتر  معیار زندگی  چاہتےہیں، ایسامعیار زندگی  جس میں صحت ، تعلیم اور بہتر روزگار تک رسائی ہو۔اس کے  حصوں میں  زرعی آبپاشی اور دیہی ترقی ، صحتمندی ، پانی اور صفائی ستھرائی اور تعلیم  وہنرمندی شامل ہیں۔
  • سبھی کے لئے اقتصادی ترقی ، جس کاذکر وزیراعظم کے ‘سب کاساتھ ، سب کاوکاس ، سب کاوشواس’ میں کیا گیاہے، اس سے زیادہ وسعت والے اقتصادی اصلاحات کی جائیں گی اور اس سے زیادہ پیداواری صلاحیت اور زیادہ صلاحیت کو یقینی بنانےکیلئے  نجی شعبےکیلئے  زیادہ مقام فراہم کرانا شامل ہے۔ اس کے تین اجزامیں  صنعت ، کامرس اور سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچہ اورنئی معیشت شامل ہے۔
  • دوسروں کاخیال رکھنے والامعاشرہ، جو کہ انتیودے پر مبنی  ہوگا جوکہ انسانی اور ہمدردی کے جذبات سے لبریز ہوگا۔ اس کے تین عناصر میں  خواتین اور بچے ،سماجی بہبود،  ثقافت اور سیاحت اور ماحولیات اورآب وہواکی تبدیلی شامل ہیں۔

موٹے طور پر ان تینوں موضوعات کو بدعنوانی سےپاک ، پالیسی سے چیلنےوالی اچھی حکمرانی  اور صاف ستھرے اورصحتمند مالیاتی شعبے سےتعبیرکیاگیاہے۔ وزیرخزانہ نے مزیدکہاکہ یہ بجٹ دو جدید ترین واقعات یعنی مشینی آموزش  ، روبوٹکس ،مصنوعی ذہانت، تجزیات بایوانفارمیٹکس اور پیداواری صلاحیت والےآبادی (15 سے 65 سال ) کی سب سے زیادہ تعداد کے پس منظر میں پیش کیا جارہا ہے۔ نتیجتاً ہندوستان کوآج ڈیجیٹل انقلاب نے عالمی سطح پر منفرد قیادت  کے  درجے پرفائزکردیا ہے۔ حکومت کامقصد ہے  :

  • ڈیجیٹل حکمرانی کےذریعے خدمات کی مسلسل فراہمی کامقصد حاصل کرنا۔
  • قومی بنیادی ڈھانچے پائپ لائن کے ذریعے  زندگی کے مادی معیار کو بہتر بنانے ۔
  • آفات کے تئیں قوت مدافعت کے ذریعے خطرات کوکم کرنا۔
  • پنشن اور بیمہ کے ذریعے سماجی تحفظ کو فروغ دینا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عام بجٹ 21-2020 زراعت ، بنیادی ڈھانچے، سماجی شعبے، تعلیم اور صحت میں سرمایہ کاری کو خاطر خواہ فروغ دینےکیلئے حکومت کی مضبوط عہد بندی کی جھلک پیش کرتاہے۔ اس بات کو گزشتہ سال  (20-2019) کےمقابلےاخراجات میں 343678کروڑ روپئے کےاضافے سے بھی تقویت ملتی ہے جبکہ مالی خسارہ جی ڈی پی کا 3.8 فیصد رکھا گیا ہے۔

********

 

(م ن۔اگ ۔ ع ن)

 

U- 482



(Release ID: 1601504) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Marathi