وزارت خزانہ

بدعنوانی سے پاک پالیسی کے ذریعہ کی جانے والے  اچھی حکمرانی اور سبھی شہریوں کی زندگی میں  آسانی لانے  کو یقینی بنانے  کے لئے ایک صاف ستھرا اور مضبوط مالی شعبہ


غیر گزیٹیڈ عہدے پر  تقرر کے لئے کمپیوٹر پر مبنی آن لائن مشترکہ اہلیت امتحان کرانے کے لئے قومی تقرر ایجنسی کی تجویز رکھی گئی

معیشت کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی پر بروقت نظر رکھنے کی غرض سے جدید ترین ٹکنالوجی استعمال کرنے کے لئے سرکاری اعداد و شمار سے متعلق نئی قومی پالیسی

مالی سال 21۔2020 کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ کی مجموعی ترقی کےلئے  30 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کرائی گئی ہے


سال 2022 میں گروپ 20 سربراہ کانفرنس کی میزبانی کی تیاریاں شروع کرنے کے لئے 100 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے




Posted On: 01 FEB 2020 2:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم فروری 2020،  خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 21۔2020 کا  مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا  کہ وزیراعظم کے مستقبل کے خاکے کے مطابق یہ بجٹ سبھی شہریوں کی زندگی  میں آسانی فراہم کرانے کے لئے وقف ہے، جس کے لئے اسے تین وسیع موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے – امنگوں والا بھارت، معاشی ترقی اور دیکھ بھال کرنے والا بھارت۔ ان کے مطابق زندگی میں آسانی لانے کو دو عناصر سے مدد ملی ہے۔ ایک یہ کہ بدعنوانی سے پاک پالیسی کے ذریعہ اچھی حکمرانی اور ایک صاف ستھرا مضبوط اور مالی شعبہ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ زندگی میں آسانی لانے اور بزنس کو آسان بنانے، دونوں کا ایک اہم پہلو، ٹیکس انتظامیہ کی شفافیت اور مستعدی ہے۔انہوں نے ٹیکس دہندگان کو ایک بار پھر  یقین دلایا ہے کہ  حکومت  شہریوں کو کسی بھی قسم کی حراسانی سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کرنے کی عہد بند ہے۔

تقرر میں اصلاحات

حکومتوں اور سرکاری شعبے کے بینکوں میں غیر گزیٹیڈ عہدے پر تقرر کے عمل میں  حکمرانی کی دیگر بڑی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے تقرر کے لئے کمپیوٹر پر مبنی ایک آن لائن مشترکہ اہلیت امتحان کرانے کے لئے ایک آزاد، پیشہ ور اور ماہرین کی ایک تنظیم کے طور پر قومی تقرر ایجنسی (این آر اے) قائم کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ہر ضلع میں خاص طور پر امنگوں والے اضلاع میں ایک امتحان مرکز قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے تجارتی اور دیگر تنازعات کو تیزی سے نمٹانے کی غرض سے مختلف ٹرائبیونل اور ماہرین کا ایک ادارہ تشکیل دینے کے لئے براہ راست تقرر سمیت تقرر کے لئے ایک کافی بڑا نظام تیار کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔

جدید ترین انداز میں اعداد و شمار جمع کرنے، معلومات کا مربوط پورٹل اور معلومات بروقت پھیلانے کی را ہ میں  ایک خاکہ پیش کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری معیشت کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی پر بروقت نظر رکھنے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھارتی اعداد و شمار نظام کی ضرورت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ اعداد و شمار مضبوط طریقے سے قابل اعتبار ہونے چاہئیں۔ انہوں نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ سرکاری اعداد و شماور کے  بارے میں مجوزہ  نئی قومی پالیسی  کے تحت مصنوعی ذہانت سمیت  جدید ترین ٹکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

شمال مشرق پر توجہ

حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں  شمال مشرقی خطہ ، کثیر ملکی اور دو طرفہ فنڈنگ ایجنسیوں سے مالی مدد کی آسان فراہمی اولین ترجیح ہے تاکہ اختراعی اور عالمی پیمانے کے بہترین طور طریقوں کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ  مرکزی حکومت نے  شمال مشرق کے لئے فنڈز کی آمد میں بہتری لانے کے  لئےایک آن لائن پورٹل  موثر طور پر استعمال کیا  ہے۔

جموں و کشمیر اور لداخ ک مجموعی ترقی

محترمہ  سیتا رمن نے کہا کہ  حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ کی، جو حال ہی میں تشکیل دیئے گئے ہیں، مجموعی ترقی کو مدد دینے کے پوری طرح عہد بند ہے۔ اس کے مطابق مالی سال 21۔2020  کے لئے 30757  کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لئے 5958 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرائی گئی ہے۔

سال 2022 میں جی۔20 کی صدارت

سال 2022 میں جی۔20 کی بھارت کی طرف سے صدارت کئے جانے کی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ بھارت اس موقع کے ذریعہ عالمی معیشت اور ترقیاتی ایجنڈا آگے بڑھانے کی اہل ہوگی۔ اس تاریخی موقع کے لئے حکومت نے تیاریاں شروع کرنے کے لئے 100 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی حکومت کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

 

********

 

 

م ن۔ا س ۔ ن ا

U-476



(Release ID: 1601477) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil