سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
شاہراہ کے انجینئروں کی انڈین اکیڈمی کی کایا پلٹ کے لئے کمیٹی کی رپورٹ
انجینئروں کی مہارت ہنرمندی اور معلومات بڑھانے کی سفارش
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2020 11:44AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 جنوری / شاہراہ کے سیکٹر سے متعلق شاہراہ انجینئروں کی انڈین اکیڈیمی کو عالمی درجے کاپہلا انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کرنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے، جس نے کل رات اپنی رپورٹ کمیٹی کو پیش کی ہے۔ انجینئروں کی مہارت معلومات اور ہنر مندی کو بڑھانے کی سخت ضرورت محسوس کی ہے۔ تاکہ ہندوستان کے زبردست سڑک نیٹ ورک کو کم خرچ پر ماحول دوست اور فعال کے طور پر برقرار رکھا جاسکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ تربیتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور تربیت کے طریقہ کار کے علاوہ عالمی سطح پر نامور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے اور اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیق اور متعلقہ کاموں کو انجام دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور ایم ایس ایم ایز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری، وزیرمملکت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ، آر ٹی ایچ کے سکریٹری، آر ٹی ایچ کے اسپیشل سکریٹری کمیٹی کی اس رپورٹ کو حاصل کرتے ہوئے جو شاہراہ کے سیکٹر سے متعلق انڈین اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرس کو ایک عالمی درجہ کا پہلا انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کرنے کی سفارش دینے کے لئے تشکیل دیا گیا تھا۔
- کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ شاہراہ انجینئروں کی انڈین اکیڈمی( آئی اے ایچ ای) کے اسکوپ( دائرہ) کو بڑھایا جائے۔تاکہ شاہراہوں اور پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تربیت، متعلقہ تحقیق اور ترقی کے علاوہ روڈ سیفٹی اور ریگولیشن کو شامل کیا جاسکے ۔
- وزارت کی اے ای ایز کے لئے ایک سال کی بنیادی تربیت کی تجویز کی گئی ہے اور 15 دن کی غیرملکی تربیت سمیت قومی شاہراہوں کی اتھارٹی این ایچ اے آئی کے ڈپٹی مینجرس کی بھی ایک سالہ بنیادی تربیت کی تجویز رکھی گئی ہے۔ بنیادی تربیت کی کامیاب تکمیل ملازمت میں جاری رہنی چاہئے۔اگلے اعلی سطح کے پرموشن کے لئے مڈ کیرئر کی کامیاب تکمیل لازمی ہو۔
- ٹھیکے داروں اور کنسلٹینس کے ساتھ کام کرنے والے انجینئروں کے لئے مخصوص تربیتی پروگرام کی تجویز رکھی گئی ہے۔
- ریاستی شاہراہوں ، ایم ڈی آر ایس اور دیہی سڑکوں کے لئے ریاستی پی ڈبلیو ڈی کے افسروں کے لئے آئی اے ایچ ای روایتی تربیتی کورس کی پیش کش کرے گا۔
- آئی اے ایچ ای میٹریل ٹیسٹنگ پروسیس سے متعلق کنسلٹینس اور ٹھیکے داروں کے کوالٹی کنٹرول، اسسٹنٹ کوالٹی کنٹرول انجینئروں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کرے گا اور اس طرح کی تربیت مناسب رہنماخطوط کے ذریعہ لازمی بنائی جائے گی۔
- آئی اے ایچ ای مخصوص شعبوں سے متعلق سرکردہ غیرملکی اداروں اور صنعت سے اشتراک کرے گا۔
- ٹریفک ماڈلنگ کے لئے آئی اے ایچ ای میں مہارت کامرکز قائم کیاجائے گا۔ آئی اے ایچ ای وزارت کے تھنک ٹینک کے طور پر کام کرے گا۔ مخصوص ریفرنسیس پر مشورہ دے گا۔
- آئی اے ایچ ای حادثوں کے بندوبست کے لئے ایس او پی تیار کرے گا اور ٹریفک انجینئرنگ ڈاٹا سیکشن کا ایک سینٹر قائم کرے گا اور سڑک کے تحفظ کو بہتر بنانے اور مستقبل کے مطالعے کے لئے حادثاتی تجزیہ کرے گا۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایم او آر ٹی اور ایچ کے سابق سکریٹری وائی ایس ملک، ڈی جی ( آر ڈی) اور ایس ایس، ایم او آر ٹی اور ایچ کے سابق ممبر بی این سنگھ، ایم او آر ٹی اور ایچ سابق اے ڈی جی( ممبر) ایم پی شرما اور جوائنٹ سکریٹری ، ایم او آر ٹی اور ایچ( ممبر سکریٹری) ایس پی سنگھ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ اہم امور کی نشاندہی کی جاسکے اور آئی اے ایچ ای کو شاہراہ سیکٹر سے متعلق ایک عالمی درجہ کا انسٹی ٹیوٹ بنانے کے لئے طریقہ کار کی سفارش کی جاسکے۔
مرکزی حکومت ،ریاستی حکومت بلدیاتی اداروں کے شاہراہ انجینئروں کی تربیت کے لئے 1983 میں ایک سوسائٹی کے طور پر وزارت کی جانب سے آئی اے ایچ ای تشکیل دی گئی تھی۔یہ شاہراہوں کے رکھ رکھاؤ اور بندوبست، آپریشن، تعمیر ،ڈیزائن، منصوبہ بندی کے وسیع امور پر معلومات شیئر کرنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لئے پہلا ادارہ ہے۔آئی اے ایچ ای اپنے ہی کیمپس میں کام کاج کررہا ہے جو نوئیڈا کے سیکٹر 62 انسٹی ٹیوشنل ایریا میں 10 ہیکٹر زمین پر تیار کیاگیا ہے۔ اس کے پاس ضروری تربیت کا بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات ہے۔ جن میں لیکچر ہالس، کمپیوٹر لائبریری، سامان کی ٹیسٹنگ لیبارٹری، لائبریری اور ڈسپلے سینٹر تربیت پانے والوں کے ہوسٹل وغیرہ شامل ہیں۔
اپنے قیام کے واسطے آئی اے ایچ ای نے 1494 تربیتی کورسیز کاانعقاد کیا ہے اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ 59 افریقی اور ایشیائی ملکوں کے 35988 پیشہ ور افراد کو تربیت دی ہے۔ 2019-18 کے دوران آئی اے ایچ ای نے 85 تربیتی کورسیز کاانعقاد کیا اور 20577 شاہراہ سے متعلق پیشہ ور افراد کو تربیت دی۔ آئی اے ایچ ای نے 100 روڈ سیفٹی انجینئروں اور آڈیٹرس کی توثیق بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن۔ ح ا ۔ر ض۔ 29-01-2020 )
U –411
(रिलीज़ आईडी: 1600976)
आगंतुक पटल : 119