پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JAN 2020 2:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 جنوری / جل شکتی کی وزارت کی شاندار جھانکی کو یوم جمہوریہ پریڈ 2020 کی بہترین جھانکی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس جھانکی میں حکومت کی نئی پہل جل جیون مشن کو اجاگر کیاگیا تھا۔ جس کامقصد 2024 تک دیہات کے ہر گھر کے لئے فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن یعنی گھر میں نل کا کنکشن فراہم کرنا ہے۔ اس جھانکی کو این ڈی آر ایف کی جھانکی کے ساتھ مشترکہ طور پر بہترین جھانکی قرار دیا گیا ہے۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ایک شاندار تقریب میں جل جیون مشن جھانکی کو بہترین جھانکی کا ایوارڈ دیا۔ اس بہترین اور شاندار جھانکی میں وزیراعظم کے ہر گھر جل ویژن کو اجاگر کیاگیا ہے اور یہ اس سال کی یوم جمہوریہ پریڈ کی توجہ کا خاص مرکز تھی۔
یوم آزادی کے اپنے خطاب میں پچھلے سال وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جل جیون مشن کے آغاز کااعلان کیاتھا تاکہ 2024 تک دیہات کے ہر گاؤں کے لئے مستقل بنیاد پر مناسب مقدار اور معیاری پینے کا پانی فراہم کیاجاسکے۔ اس وقت ملک کے دیہی علاقوں میں 178 ملین میں سے صرف 33 ملین گھروں میں پائپ والے پانی کے کنکشن کی سہولت ہے اور جل جیون مشن کے تحت 2024 تک لگ بھگ 146 ملین گھروں میں نل کے کنکشن فراہم کرنا ہے۔
جیتنے والی جھانکی کا آگے والے حصے میں ایک بڑے میٹل کے نل کی شکل کو دکھایا گیا تھا اور میٹل کے برتن بھی ڈیزائن کیا گیا تھا جو لاکھوں دیہی مکانوں کی نمائندگی کررہا تھا۔ بیچ کے سیکشن میں یہ دکھایا گیا تھا کہ جل جیون مشن کے تحت نئے ہندوستان میں دیہات کےایک مکان کو فائدہ پہنچا ہے۔ ایک مکان (کچن، ٹوائلیٹ اور واشنگ ایریا) میں بہتے ہوئے پانی کو بھی دکھایا گیا تھا۔ اس جھانکی میں ایک کنبہ کو دکھایا گیا تھا جو بہتر معیار زندگی کے ساتھ اپنے روزانہ کے معمولات میں مصروف عمل ہیں۔ جھانکی کے نایاب پوشن میں ایک ڈھانچے کی شکل میں پانی کے تحفظ کو دکھایا گیا تھا جو دو ہتھلیوں کی طرح دکھائی دے رہی تھی، جو پانی کا ایک بڑا قطرہ جمع کررہا تھا۔ اس سے یہ بھی عندیہ لگ رہاتھا کہ بارش کے پانی کو جمع کرنے اور پانی کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششیں کی جارہی ہے۔
مجموعی طور پر جھانکی نے پانی کے تحفظ کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کی تصدیق کی تھی اور سب کے لئے معیاری پانی کی رسائی کی بھی اس جھانکی میں تصدیق کی گئی تھی اور ساتھ ہی ساتھ جھانکی کے ذریعہ دیہی طبقوں سے اپیل کی گئی تھی کہ مل کر کام کریں تاکہ پانی ایک مشترکہ عظم بنیں اور ہر ایک کا بزنس بنیں۔ وزیراعظم کے الفاظ میں پینے کی پانی کی طویل المدتی سلامتی کے لئے یہ ضروری ہے کہ مقامی کمیونٹیز اور گرام پنچایتیں آگے آئیں اور گاؤوں میں پانی کے سپلائی کے نظام کے بندوبست کی ذمہ داری لیں اور اپنے پانی کے وسائل کی بھی ذمہ داری لیں اور گرےواٹر کو دوبارہ استعمال کریں۔ اس مشن کے تحت یہ سوچ پیدا کی جارہی ہے کہ کمیونٹی اثاثوں کی ملکیت کا اپنے اندر احساس پیدا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U – 385