مالیاتی کمیشن

15ویں مالیاتی کمیشن کی گوا کے دیہی بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ

Posted On: 23 JAN 2020 1:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 32؍جنوری2020: پندرہویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین این کے سنگھ نے کمیشن کے ممبروں اور سینئر افسران کے ہمراہ آج گوا کے دیہی بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

کمیشن کو مطلع کیا گیا کی:

  • پہلا ریاستی مالی کمیشن 1999ء میں تشکیل دیاگیا تھا اور گوا سرکار نے نومبر 2001ء میں اس کی سفارشات کو قبول کیاتھا۔
  • دوسرے ریاستی مالیاتی کمیشن نے دسمبر 2007ء میں اپنی رپورٹ پیش کی تھی، لیکن حکومت نے دوسرے ریاستی مالیاتی کمیشن کی سفارشات کو نہیں ماناتھا۔
  • تیسرا ریاستی مالیاتی کمیشن جنوری 2017ء میں اس وقت تشکیل دیاگیا تھا جب دوسرے مالیاتی کمیشن کی رپورٹ پیش کردی گئی تھی اور تین سال مکمل ہونے کے بعد رپورٹ پیش نہیں کی گئی تھی۔

14ویں مالیاتی کمیشن کی اہم سفارشات:

  • دیہی بلدیاتی ادارے کے لیے 14ویں مالیاتی کمیشن کی طرف سے سفارش کردہ گرانٹس (امداد) 134کروڑ روپے (120 کروڑ روپے بنیادی گرانٹ اور 14کروڑ روپے ترجیحی گرانٹ) تھی۔ 120 کروڑ روپے میں سے (بنیادی گرانٹ) کے طورپر گوا نے 31 مارچ 2019ء کے آخر تک 50 کروڑ روپے بھی حاصل کئے تھے، جو مالی امداد کا 42 فیصد تھا جس کی سفارش 14ویں مالیاتی کمیشن کی طرف سے کی گئی تھی۔
  • 14کروڑ روپے کی ترجیحی گرانٹ(امداد) میں گوا نے 17-2016ء میں صرف 2.62کروڑ روپے بھی حاصل کئے تھے(جو ترجیحی گرانٹ کا پہلا سال) اور امداد کا 20 فیصد تھا، جس کی سفارش 14ویں مالیاتی کمیشن نے کی تھی۔

15ویں مالیاتی کمیشن نے دوسرے ایس ایف سی کی سفارشات کو نہ ماننے کے لئے وجوہات جاننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس نے یہ بات بھی جاننے کی کوشش کی تھی کہ کیوں مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے تین سال کے بعد اس کے تیسرے ریاستی مالیاتی کمیشن) کی رپورٹ کو داخل کرنے کے لئے انتظار کیاگیا۔

اس حقیقت کے پیش نظر کہ 17-2016ء اور 18-2017ء میں گاوؤں پنچایتوں نے ٹیکس ریوینیو کے طورپر بالترتیب 24 کروڑ روپے اور 25 کروڑ روپے جمع کیے۔ کمیشن نے پنچایت راج اداروں کے کھاتوں کے اسٹیٹس (حیثیت) کے لئے کہا ہے۔

گوا کےدیہی بلدیاتی اداروں(آر ایل بی ایس)کے نمائندوں میں شمالی گوا کی زیڈ پی کی صدر محترمہ انکتا ناویلکر؍جنوبی زیڈ پی گوا کے صدر نوناتھ نائک؍ زیڈ پی ممبر پونڈا کے موہن واریکر؍زیڈ پی کے ممبرسنورڈیم کے محترمہ سوورنا تیندولکر ؍زیڈ پی ممبر سلی گاؤکے روپیش نائک، زیڈ پی ممبر مان ڈریم کے ارون بنکر؍کینا کونا-اگونڈا سرپنچ پرمود فلڈیسئ؍سنورڈیم-مولیم کی سرپنچ محترمہ اسنیہا لتا نائک؍سنکھلی پالی سرپنچ محترمہ پرشیلا گوڑے، سنگیوم گاؤں پنچایت  اوگیم کے ارجن نائک اور اویدی کوٹمی، کیوپیم کے اے ایلولوئی افونسو شامل ہیں۔

کمیشن نے نمائندوں کے ذریعے اٹھائے گئے تمام معاملوں کا نوٹس لیا ہے اور مرکزی حکومت  کو دی جانےوالی سفارشوں میں اسے انہیں دور کرنے کا بھروسہ دیا۔

 

*******************



م ن۔ح ا۔ن ع

U: 333



(Release ID: 1600331) Visitor Counter : 55


Read this release in: Marathi , Hindi , English