ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نےکیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے تحت مرکزی سرکاری شعبے کی ایک صنعت ( سی پی ایس ای ) ہندوستان فلورو کاربنس لمیٹیڈ ( ایچ ایف ایل ) کو بند کئے جانے کی منظوری دی

Posted On: 22 JAN 2020 3:47PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،22 جنوری   :  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے درج ذیل کو منظوری دی ہے:

  1. ہندوستان فلورو کاربنس لمیٹیڈ ( ایچ ایف ایل) کے پلانٹ ؍ یونٹ  کے کاموں کو بند کرنے  اور کمپنی کو بند کرنے۔
  2. کمپنی کو بند کئے جانے  کی کارروائی مکمل کرنے کے لئے ضروری اسٹاف کو چھوڑ کر تمام ملازمین کو ان کی بقایہ تنخواہ ؍ اجرت اور قانونی طور پر ان کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کے بعد وی آر ایس ؍ وی ایس ایس  کے ذریعے فاضل ہو جانے والے ملازمین کوعلیحدہ کرنا ۔ وی آر ایس کا  متبادل پسند نہ کرنے والے ملازمین کو صنعتی تنازعات کے قانون کے مطابق  چھٹنی کی جائے گی۔
  3. ایچ ایف ایل کو بند کئے جانے کے لئے خصوصی طور پر آنے والے اخراجات  یعنی وی آر ایس ؍ وی ایس ایس  کے نفاذ،   ایچ ایف ایل کو  بند کئے جانے کی کارروائی کے لئے روکے جانے والے ایچ ایف ایل کے اسٹاف کی تنخواہ ؍ اجرت اور انتظامی اخراجات ، بقایا تنخواہ اور قانونی طور پر دی جانے والی رقم کی ادائیگی  کے لئے ایچ ایف ایل کو حکومت کی جانب سے 77.20 کروڑر وپئے   کے غیر سودی قرض کی فراہمی ۔
  4. مذکورہ 77.20 کروڑ   روپئے کے غیر سودی قرض کو کام بندکئے جانے سے متعلق تمام ادائیگی کی جانے کے بعد ایچ ایف ایل کی زمین اور دیگر اثاثے کوفروخت کر کے حکومت کو چکایا جائےگا۔
  5. 77.20 کروڑ   روپئے کے قرض کو چکانے اور ایچ ایف ایل کو بند کئے جانے سے متعلق دیگر ادائیگی کئے جانے کے بعد زمین اور اثاثے کے فروغ سے حاصل  شدہ فاضل رقم کو حکومت کے ایچ ایف ایل پر بقایا قرض ( 15.20 کروڑ روپئے )  اور سود(سود کو 31 مارچ 2019 تک منجمد کیا گیاہے)کی ادائیگی کی استعمال کے لئے کیا جائے گا۔
  6. ایچ ایف ایل کی زمین کی خریداری سے متعلق تلنگانہ حکومت ؍ ٹی ایس آئی آئی سی کے فیصلے کے نتیجے کے مطابق ایچ ایف ایل کی زمین ،اثاثے کو فروخت کرنے کے لئے زمین کے بندوبست کی ایجنسی ( ایل ایم اے )  کے طور پر این بی سی سی ( انڈیا )لمیٹیڈ  کا تقرر۔
  7. پلانٹ ؍ مشینری اور منقولہ  اثاثوں کی فروخت کا کام ایچ ایف ایل ،ای نیلامی کے ذریعے کرائے گی جس کا اہتمام ایم ایس ٹی سی لمیٹید کرے گی۔
  8. ایچ ایف ایل کا صرف ایک ہی پلانٹ ؍ یونٹ ہےجو کہ تلنگانہ میں ضلع سانگا ریڈی میں رودر رام میں واقع ہے۔

 

مالی اثرات :

 

ایچ ایف ایل کو بند کئےجانے کی تجوییز کے مالی اثرات میں ایچ ایف ایل کو بند کئےجانے سے متعلق قابل ادائیگی رقم

یعنی ادائیگی کے لئے غیر سودی قرض کی شکل میں ایچ ایف ایل کو 77.20 کروڑ روپئے ( نقد ) کی مالی امداد شامل ہے۔

 

  1. وی آر ایس ؍وی ایس ایس  کا نفاذ بقایا تنخواہ اور قانونی طور پر دی جانے والی رقم کی ادائیگی ، ایس بی آئی کے کام کاجی سرمائے سے متعلق قرض کی ادائیگی اور سپلائر وں اور ٹھیکیداروں ؍ سہولتوں کے بقایا جات کی ادائیگی ۔
  2. ایچ ایف ایل کے 2 سال کے بند کئے جانے سے متعلق کارروائی کے منصوبے کے لئے روکے جانے والے ملازمین کی تنخواہ ؍ اجرت اور انتظامی اخراجات ۔

 

 

پس منظر:

    

     ہندوستان فلورو کاربنس لمیٹیڈ ( ایچ ایف ایل )مرکزی سرکاری شعبے کی صنعت ( سی پی ایس ای ) ہندوستان آرگینک کیمیکلز لمیٹیڈ ( ایچ او سی ایل ) ،کی ایک معاون کمپنی ہے  جو کہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے  زیر انتظام ہے۔ ایچ ایف ایل پولی ٹیٹرا فلورو ایتھلین ( پی ٹی ایف ایف اور کلورو ڈائی فلورو میتھین( ایچ سی ایف سی -22یا سی ایف ایم -22)تیار کرنے کے کام میں مصروف ہے۔ یہ کمپنی سال 14-2013 سے خسارے میں چل رہی ہے اور اس کی مجموعی مالیت منفی ہو گئی ہے۔ 31 مارچ 2019 کو اس کا خسارہ بڑھ کر 62.81 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا تھا اور اس کی منفی مجموعی مالیت (-) 43.20کروڑ روپئے ہو گئی۔اس کمپنی کو ایک بیمار کمپنی کے طور پر سابقہ انڈسٹریل اینڈ فائننشیل  کنسٹرکشن  کے بور ڈ کے پاس رجسٹرڈ کرایا گیا تھا۔

ایچ ایف ایل ، ایچ سی ایف سی -22  تیار کرتی ہے اور اس کو پی ٹی ایف ای کے کنورزن کے لئے بھی استعمال کرتی ہے۔ پلانٹ کی غیر اقتصادی صلاحیت اور پرانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ایچ سی ایف سی -22 کا پی ٹی ایف ای میں کنورزن  مالیت اعتبار سے منفعت بخش  نہیں ہے اور کمپنی ایک ریفریجرینٹ گیس کے طور پر ایچ سی ایف سی -22 کی زیادہ مقدار فروخت نہیں کر سکتی ہے۔ اوزون سطح کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کو ختم کرنے سے متعلق مانٹریل  پروٹو کول کے ضابطوں کے تحت ایچ ایف ایل کا ایچ سی ایف سی -22 نان فیڈ اسٹاک پروڈکشن کوٹا ،محض 392 میٹرک ٹن  سالانہ ہے جو کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے ذریعے 1100 میٹرک ٹن تک بڑھایا گیا۔ یہ کام وزارت نے اس محکمے کی درخواست کی بنیاد پر کیا۔ ایچ سی ایف سی -22 کوٹے کو سال 2020 سے 25 فیصد مزید کم کیا ہے۔ اور ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت ایچ ایف ایل  کو مزید رعایت دینے  کے لئے تیار نظر نہیں آتی ۔ ایچ سی ایف سی -22 کوٹے کو کم کر کے 282 میٹرک ٹن کئے جانے سے یہ پلانٹ محض مار چ؍ اپریل 2020 تک ہی چل پائے گا اور اس لئے ایچ ایف ایل کو مجبوراً سال کے باقی مہینوں کے لئے اپنے پلانٹ کو بند کرنا ہوگا۔

 

****************

م ن۔اگ ۔ م ف

 

U: 325



(Release ID: 1600243) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali