کابینہ
مرکزی کابینہ نے بھارت اور برازیل کے درمیان ارضیات اور دھاتوں کے وسائل کےشعبے میں تعاون کے ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 JAN 2020 3:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 جنوری / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور برازیل کے درمیان ارضیات اور دھاتوں کے وسائل کے شعبے میں تعاون پر ایک مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔ جمہوریہ ہندوستان کی کانکنی وزارت کے جیولوجیکل سروے آف انڈیا اور برازیل کی کانکنی اور توانائی کے وزارت کے جیولوجیکل سروے آف برازیل سی پی آر ایم کے درمیان اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے۔
اس مفاہمت نامے سے جیولوجیکل آف انڈیا، کانکنی کی ہندوستانی وزارت اور جیولوجیکل سروے آف برازیل کی کانکنی اور توانائی کی وزارت کے درمیان ارضیات اور دھاتوں کے وسائل کے شعبے میں تعاون کے لئے ایک ادارہ جاتی میکانزم فراہم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U – 307
(ریلیز آئی ڈی: 1600122)
وزیٹر کاؤنٹر : 114