کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پیٹرولیم سروس اسٹیشنوں کے لئے پیپر لیس لائسنسنگ کا آغاز


70ہزار سے زیادہ پیٹرولیم پمپ مالکان کو فائدہ ہوگا، پیٹرولیم پمپ مالکان کے لئے کاروبار کرنا آسان بنے گا

Posted On: 20 JAN 2020 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 20؍جنوری2020:صنعت و تجارت  کی  وزارت کےصنعتوں اور داخلی تجارت کے فروغ سے متعلق محکمے نے پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیو سیفٹی آرگنائزیشن (پی ای ایس او)کے توسط سے پیٹرولیم سروس اسٹیشنوں کے لئے پیٹرولیم ضوابط 2002ء کے تحت پیپر لیس لائسنسنگ عمل کا آغاز کیا ہے۔

پیٹرولیم ضوابط کے تحت پیٹرولیم کے نقل و حمل کے لئے روڈ ٹینکروں کے لئےپیپر لیس درخواست گزاری اور  لائسنس دینے کے عمل کا آغاز 7 جنوری 2020ء کو کیا گیا تھا۔پیپر لیس پروسیس کے آغاز کے بعد سے 300 سے زیادہ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں۔

پیٹرولیم ضوابط 2002 کے تحت پیٹرولیم سروس اسٹیشنوں اور پیٹرولیم کے نقل و حمل سے وابستہ روڈ ٹینکروں کے لئے لائسنسوں کی تعداد ، جاری کئے گئے کل لائسنسوں کے 85 فیصد سے زیادہ ہے۔

پیٹرولیم ضوابط 2002ء کے تحت کئے گئے اس اقدام سے 70 ہزار سے زیادہ پیٹرولیم پمپ مالکان اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔اس اقدام کا ایک دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ لائسنس کی صداقت کی جانچ پی ای ایس او کی ویب سائٹ https://peso.gov.in/index.aspx پرکی جاسکے گی۔خودکاری کے اس عمل سے پیٹرولیم اور گیس کی صنعتوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔

یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا اور کاروبار کو آسان بنانے کے تصور کے مطابق ہے، تاکہ پیپر لیس اور گرین انڈیا آسان تر میکنزم دستیاب کرائے۔اس سے پیٹرولیم روڈ ٹینکر مالکان کی زندگی اور کاروبار آسان بنے گا۔اس عمل کے تحت آن لائن درخواستیں دی جاسکیں گی،آن لائن فیس کی ادائیگی ہوگی، جو براہ راست متعلقہ افسرکی آئی ڈی جائے گی اور اس میں کوئی مینوئل عمل نہیں ہوگا۔کسی طرح کی گڑبڑی یا لائسنس دینے یا منظوری کے معاملے میں درخواست کی پروسیسنگ کے ہر مرحلے پر عرضی گزاروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے واقف کرایا جاتا رہے گا۔ان تفصیلات کی عکاسی عرضی گزار کے پروفائل میں بھی ہوگی۔پورے عمل میں کسی پرنٹنگ اور لائسنس کو فیزیکل ڈسپیچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔لائسنس الیکٹرونک طریقے پر ارسال کیاجائے گا۔

*******************




م ن۔م م۔ن ع

U: 272


(Release ID: 1599880)
Read this release in: English , Hindi , Bengali