ریلوے کی وزارت

دوسرے مرحلے کی تیجس ٹرین کو آج احمد آباد۔ ممبئی راستے پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیاگیا

Posted On: 17 JAN 2020 4:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17  جنوری / نیم تیز رفتار اور پوری طرح ایئرکنڈیشن لکھنؤ۔ دہلی تیجس ایکسپریس کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کی تیجس ٹرین احمد آباد اور ممبئی کے درمیان دوڑنے کے لئے تیار ہے۔ اس دوسری تیجس ٹرین کو افتتاحی طور پر آج گجرات کے وزیراعلی جناب وجے روپانی نے احمد آباد سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ویسٹرن ریلوے کے اے جی ایم جناب وی کے ترپاٹھی، انڈین ریلوے گیٹرنک اینڈ ٹورزم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) کے سی ایم ڈی جناب مہیندر پرتاپ مال، ریلوے کے سینئر اہلکار ،عملے کے  افراداور بڑی تعداد میں لوگ اس موقع پر موجود تھے۔ٹرین کا تجارتی بنیاد پر چلنا احمد سے  19 جنوری 2020 کو شروع ہوگا۔ اس کے آپریشن کی ذمہ داری پہلی تیجس ٹرین کی طرح آئی آر سی ٹی سی پر ہوگی۔

ٹرین کے لئے ٹیکٹوں کے لئے بکنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسافر اپنے ٹکٹ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن‘‘آئی آر سی ٹی سی ریل کنیٹک’’ پر کرا سکتے ہیں۔ ریلوے ریزرویشن کانٹروں پر اس ٹرین کی کوئی بکنگ نہیں ہوتی ۔ البتہ مسافر اپنے ٹکٹ آئی آر سی ٹی سی کی طرف سے مجاز بنائے گئے ایجنٹوں کے ذریعہ کرا سکتے ہیں۔ٹرین کی بکنگ آئی آر سی ٹی سی کے آن لائن ٹریول پورٹل پر بھی کرائی جاسکتی ہے۔

ریلوے مسافروں کو ٹرین کے اندر جدید ترین سہولتیں فراہم کرنے اور سفر کا بے مثال تجربہ دستیاب کرانے کی ریلوے کی وزارت کی یہ ایک اور کوشش ہے۔مسافروں کے آرام کے لئے ٹرین کے اندر ہی بہت ساری جدید سہولتیں فراہم ہوں گی۔

 شروع میں  پوری طرح اس ایئر کنڈیشن میں ٹرین میں دو ایگزیکٹیو کلاس چیئر گاڑیں ہوں گی۔ جن میں سے ہر  ایک میں 56 سیٹیں ہوں گی۔ اس کےعلاوہ 8 چیئر گاڑیں ہوں گی۔ جن میں سے ہر ایک کی سیٹوں کی تعداد 78 ہوگی۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ مسافروں کی کل تعداد 736 ہوگی۔یہ ٹرین اپنا سفر احمد آباد سے صبح6 بج کر شروع کرے گی اور ممبئی سینٹرل دوپہر 1:10 منٹ پر پہنچے گی۔ یہ نادیاد، وڈودرا، بھڑوچ، سورت، واپی اور بوری بلی اسٹیشنوں پر ٹھہرے گی۔واپسی میں یہ ٹرین ممبئی سینٹرل سے دوپہر 3:40 منٹ پر چلے گی اور احمد آباد رات9:55 منٹ پر پہنچے گی۔جمعرات کو چھوڑ کر ہفتے کے سارے دنوں یہ ٹرینیں چلے گی۔

ٹرین کا کرایہ نوعیت کے اعتبار سے ڈائنا مگ ہوگا جس میں بس ، ٹیکسی اور ریل کے کرائے کو ذہن میں رکھا جائے گا۔ کم رش والے، زیادہ رش والے اور تہواروں کے موسم میں الگ الگ کرایہ ہوگا۔ اس میں کوئی ٹٹکال کوٹہ نہیں ہوگا، صرف جنرل کوٹہ اور غیرملکی سیاحوں کا کوٹہ ہوگا۔ غیر ملکی سیاحوں کا کوٹہ جو ای سی  میں 6  سیٹوں اور سی سی میں  12 سیٹوں پر مشتمل ہوگا۔ غیرملکی سیاحوں کے لئے دستیاب ہوگا۔

آئی آر سی ٹی سی ٹرین میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو آئی آر سی ٹی سی کی طرف سے 25 لاکھ روپے کا مفت ریل ٹریول بیمہ دیاجائے گا۔اس بیمہ میں 1 لاکھ روپے تک کا سامان چوری ہوجانے  اور سفر کے دوران ڈاکہ پڑنے کا ایک لاکھ روپے کا بیمہ بھی شامل ہوگا۔اس کے علاوہ ایک خصوصیت یہ بھی ہوگی جو اپنی نوعیت کی پہلی خصوصیت ہے کہ آئی آر سی ٹی سی ٹرین کے ایک گھنٹہ لیٹ ہونے کی صورت میں سو روپے کا ہرجانہ اور ایک گھنٹے سے زیادہ لیٹ ہونے کی صورت میں ڈھائی سو روپے کا ہرجانہ فی مسافر ادا کرے گی۔ ٹرین کے منسوخ ہونے کی صورت میں پورا کرایہ واپس کیا جائے گا۔

ٹرین کے اندر مسافروں کو جو سہولتیں دستیاب کرائی جائے گی۔ ان میں اعلی معیار کا کھانا اور مشروبات شامل ہیں۔ جن کی قیمت ٹکٹ میں شامل ہوگی۔ٹرین کے اندر کھانے پینے کا سامان ہوائی جہازوں کی طرح  ٹرالیوں کے ذریعہ پیش کیا جائے گا۔ ہر کوچ میں آر او پانی فراہم کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ ہر مسافر کو بوتل کے ذریعہ پینے کا پانی دیاجائے گا۔

اسٹیشنوں اور ٹرین میں سہولتوں، ٹکٹ کی بکنگ کے ضابطوں، کرائے کی واپسی کے طریقہ کار اور ٹرین کی منسوخی کی صورت میں فراہم سہولیات کی تفصیلات  مسافروں کے لئے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن۔ ج ۔ر ض۔ 17-01-2020 )

U – 247

 



(Release ID: 1599728) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati