خلا ء کا محکمہ

بھارت کا مواصلاتی سیٹیلائٹ جی ایس اے ٹی۔ 30 کامیابی کے ساتھ داغا گیا

Posted On: 17 JAN 2020 9:28AM by PIB Delhi

نئی دلّی، 17 جنوری / بھارت کا جدید ترین مواصلاتی سیٹیلائٹ جی ایس اے ٹی۔ 30 آج علیٰ الصبح فرنچ گویانا میں خلائی بندر گاہ سے کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔ لانچ وہیکل ایرین 5۔ وی اے۔ 251 بھارتی وقت کے مطابق صبح دو بج کر 35 منٹ پر فرنچ گویانا کے کوروو لانچ بیس سے جی ایس اے ٹی۔ 30 کو لے گیا۔

             جی ایس اے ٹی۔ 30 سیٹیلائٹ 38 منٹ 25 سیکنڈ کی پرواز کے بعد پنے اایرئن 5 سے علیحدہ ہو گیا۔ 3357 کلو گرام وزنی جی ایس اے ٹی۔ 30 سیٹیلائٹ مدار میں آپریشنل خدمات فراہم کرے گا۔ جی ایس اے ٹی۔ 30 سیٹیلائٹ اسرو کے آئی این ایس اے ٹی / جی ایس اے ٹی سیٹیلائٹ سیریز کے ورثے سے ماخود ہے اور یہ مدار میں موجود آئی این ایس اے ٹی۔ 4 اے کی جگہ لے گا۔

            جی ایس اے ٹی۔ 30 سیٹیلائٹ لچک دار فریکوینسی اور لچک دار کوریج کے لئے ایک منفرد ترتیب کا حامل ہے۔ اسرو کے چیئر مین ڈاکٹر کے سیوان نے بتایا ہے کہ یہ سیٹیلائٹ کوو بینڈ کے ذریعہ بھارت کے میدانی اور سمندری علاقوں سمیت خلیجی ملکوں کے وسیع علاقوں کا احاطہ کرے گا، سی بینڈ کے ذریعہ آسٹریلیا اور بڑی تعداد میں ایشیائی ممالک کا احاطہ کرے گا۔ ڈاکٹر سیوان نے مزید بتایا کہ یہ سیٹیلائٹ ڈی ٹی ایچ ٹیلی ویژن خدمات، اے ٹی ایم ، اسٹاک ایکسچینج، ٹیلی ویژن اپ لنکنگ، ٹیلی پورٹ خدمات، ڈیجیٹل سیٹیلائٹ نیوز گیدرنگ (ڈی ایس این جی) اور ای۔ گورننس ایپلی کیشنس کے لئے وی سیٹ رابطہ، فراہم کرے گا۔ اس سیٹیلائٹ کو تھوک میں ڈاٹا منتقلی کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

            کرناٹک کے حسان میں واقع اسرو کے ماسٹر کنٹرول فیسیلٹی (ایم سی ایف) نے جی ایس اے ٹی۔ 30 کے لانچ وہیکل سے علیحدہ ہونے کے فوراً بعد اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد پایا گیا کہ یہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.233



(Release ID: 1599657) Visitor Counter : 105