نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے طلباء کے لئے سیلولر جیل اور جدو جہد آزادی سے مربوط دیگر تاریخی مقامات کے دورے منعقد کرنے پر زور دیا


پورٹ بلیئر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیلولر جیل کا دورہ کیا اور جیل کی تاریخ پر مبنی لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو دیکھا

سیلولر جیل نوجوانوں میں ملک کی عظمت کے لئے کوششیں کرنے کی تحریک پیدا کرے گا:نائب صدر جمہوریہ

ویر ساورکر کو اُن کی قید خانے کی کوٹھری پر خراج عقیدت پیش کیا اور جذباتی ہوگئے

سیلولر جیل ہمیں یاد دلاتی ہےکہ کن مشکلات سے آزادی حاصل کی گئی ہے اور ہمارے لئے کتنی قیمتی ہے:نائب صدر

प्रविष्टि तिथि: 16 JAN 2020 5:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16؍جنوری،نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے  ایچ آر ڈی کی وزارت اور  تمام ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ پورٹ بلئیر میں  واقع سیلولر جیل اور  جد وجہد آزادی سے تعلق رکھنے والے دیگر تاریخی مقامات کے لئے طلباء کے  دورے منعقد کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے آج  قید خانے کی اس کوٹھری   سمیت  ، جس میں ویر ساورکر قید کئے گئے تھے،  سیلولر جیل کا دورہ کیا اور  مجاہدین آزادی کو  خراج عقیدت پیش کیا، جنہیں جد وجہد آزادی کے دور میں  ان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک کیا جاتا تھا۔ جناب نائیڈو کے ساتھ ان کی اہلیہ محترمہ اوشمّا ، ان کے بیٹے، ان کے داماد ، بیٹی  اور پوتے پوتیاں موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے  اپنی فیس بک  پوسٹ میں  ویر ساورکر  کی قید خانے کی کوٹھری کے دورے کو  انتہائی جذباتی تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ویر ساورکر کی زندگی  نوجوانوں کے لئے  باعث تحریک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ جیل مجاہدین آزادی کے ساتھ اس ظلم و زیادتی کے سلوک کی یاد  دلاتی ہے، جنہوں نے  مادر وطن کے لئے اپنی  محبت کو قربان کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کے جذبے اور  ملک کی آزادی  کے آہنی  عزم  کے ساتھ مجاہدین آزادی  نے کبھی  ہتھیار نہیں ڈالے۔

 جناب نائیڈو نے کہا کہ سیلولر جیل اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ ہماری آزادی  کتنی  مشکلوں بعد حاصل ہوئی ہے اور یہ کتنی قیمتی  ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ جیل ان سبھی کے لئے عقیدت گاہ بن چکی ہے، جو ملک  سے محبت کرتے ہیں اور آزادی کی قد ر کرتے ہیں، نائب  صدر جمہوریہ نے  جیل کو  سامراجیت کی  برائیوں کی مزاحمت کی علامت قرار دیا۔

 نوجوان نسل کو ہمارے جرات مند مجاہدین آزادی  کے ذریعے  بے شمار  قربانیوں کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے انہوں نے  اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  سیلولر جیل کا ایک دورہ  انہیں  ملک کی  عزمت  کے لئے کوششیں کرنے  اور ہمیشہ اتحاد  اور  یکجہتی  کا تحفظ کرنے کی تحریک دے گا ۔

1906 میں  مکمل ہوا سیلولر جیل  کالا پانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کا نام  یہاں قیدیوں کے لئے بہت چھوٹی اور انفرادی کال کوٹھریوں کے نام  پر بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے رہنے والوں کے لئے ایک  سہ رخی  اذیت تھی، جس میں بھوک، اذیت اور الگ تھلگ رکھا جاتا تھا۔ انہیں اپنے ساتھیوں سے الگ تھلگ رکھا جاتا تھا اور ان کے ساتھ انتہائی سخت  برتاؤ کیا جاتا تھا۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ تنہائی میں قید رکھنے کا مقصد مجاہدین آزادی  کی  حوصلہ شکنی کرنا تھا۔ یہ جیل  چاروں طرف سے سمندر سے گھرا تھا  اور اس میں قیدیوں کے  بچ نکلنے کی  بہت کم امید ہوتی تھی۔

ویر ساورکر کے علاوہ  اس سیلولر جیل میں بہت سے ممتاز افراد کو قید رکھا گیا۔ ویر ساور کر کو دو عمر قید  کی سزا کے لئے سیلولر جیل بھیجا گیا۔ ان کی کال کوٹھری کی زندگی  کی اذیت  اور مشکلوں سےبھر پور تھی۔ انہیں تیل کے کولو میں جوتا جاتا تھا۔ ویر ساور کر دوسرے قیدیوں کے لئے باعث تحریک تھے۔ ان کے بھائی بھی اسی جیل میں قید تھے۔ لیکن دونوں ایک دوسرے کی موجودگی سے لاعلم تھے۔

قید میں موجود دوسرے انقلابیوں میں وہ لوگ بھی شامل تھے جن پر  برطانوی حکومت نے  علی پور بم  دھماکہ کیس ، ناسک کی سازش، لاہور کی سازش اور  چٹگاؤں آر مری ریڈ معاملے  میں ماخوذ کیا تھا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور انہوں نے سخت اذیت اور مشکلوں کا سامنا کیا۔ نائب صدر نے کہا کہ ان کے خلاف  سازش کے معاملات کو، جیسا کہ برطانوی حکومت کا کہنا تھا، ہمیں  انہیں جد و جہد آزادی کے معاملات سے تعبیر کرنا چاہئے۔

سیلولر جیل میں  شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے  ایٹرنل فلیم اور  شہیدوں کا کالم بھی بنایا گیا ہے۔ حقیقی طور پر  یہ جیل  ایک تین منزلہ عمارت تھی، جس میں 7 شاخیں تھیں اور وسطی حصے میں ایک نگرانی کا ٹاور بنایا گیا تھا۔ اس جیل میں بیک وقت 690 قیدی  رکھے جاسکتے ہیں۔

اس جیل سے آزادی کی جد و جہد کے ہمارے ہیرو کی  مشکلات اور انہیں اذیت دینے کی بہت سی کہانیاں وابستہ ہیں، جنہیں  غیر قانونی اور بلا جواز  اس جیل میں قید کردیا گیا۔ لیکن   آزادی سے پہلے کی یہ جیل  اُن مجاہدین  آزادی کی  بہادری اور   جواں مردی کی ایک علامت کو بھی  پیش کرتا ہے، جس کا  ہمارے مجاہدین آزادی نے  ہمیشہ مظاہرہ کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-وا- ق ر)

U-226


(रिलीज़ आईडी: 1599620) आगंतुक पटल : 147
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil