عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکز کے زیر انتظام علاقےجموں و کشمیر کے انتظامیہ سے متعلق آر ٹی آئی سی آئی سی کے دائرۂ کار میں آئیں گی:وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ کا بیان

Posted On: 14 JAN 2020 6:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14؍جنوری،شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ معلومات کے حق کے قانون  (آر ٹی آئی قانون) کے تحت ڈاخل کی گئیں درخواستیں ، جو مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے دفاتر سے متعلق ہیں،  جلد ہی مرکز ی اطلاعاتی کمیشن  ( سی آئی سی)کے دائرۂ اختیار میں آجائیں گی۔ اس سلسلے میں جلد ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات   امور داخلہ کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد کہی۔

مرکزکے زیر انتظام علاقے جموں  وکشمیر میں آر ٹی آئی قانون کے قابل نفاذ ہونےسے متعلق شکوک و شبہات کے بارے میں میڈیا کے ایک سیکشن میں شائع رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ آر ٹی آئی ایکٹ کے تمام ضابطوں کو نئے تشکیل دیئے گئے مرکز کے زیرانتظام علاقے میں  نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نچلی سطح پر    پبلک انفارمیشن افسر (پی آئی اوز) اور آر ٹی آئی درخواستوں کے نمٹارے کے لئے  پہلی اپیل والی اتھارٹی ہی اس کام  کو آگے بڑھائے گی۔

۰۰۰۰

U-189



(Release ID: 1599385) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi