شہری ہوابازی کی وزارت
ہندستان کے آسمان پر پرواز کرنے والے غیر فوجی ڈرونس کی معلومات کا رضاکارانہ انکشاف
معلومات مہیا کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020 ہے
Posted On:
13 JAN 2020 5:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13جنوری 2020/غیر فوجی ڈرونس اور ڈرونس آپریٹروں کی شناخت میں آسانیاں بہم پہنچانے کی غرض سے شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعہ ایسے ڈرونوں اور ڈرون آپریٹروں کو رضاکارانہ طور پر انکشاف کا ایک موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس ڈرونس ہیں انہیں ڈیجیٹل اسکائی پورٹل https://digitalsky.dgca.gov.in. 14 جنوری 2020 سے حکومت کو ایسی معلومات پیش کردینی ہوں گی ۔ ڈرون اور ڈرون آپریٹروں کو یونک آئڈینٹی فیکیشن نمبر (یو آئی این) حاصل کرنا ہوگا۔ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹریٹ جنرل کے ذریعہ، جو ہندستان کی فضا میں ڈرونس کے استعمال کو ضابطہ بند کرتا ہے ، جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق بغیر انسانوں کے ذریعہ چلائے جانے والے طیاروں کے آپریٹر کا پرمٹ (یو اے او پی)اور دوسری عملی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔
حکومت ہند کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ایسے ڈرونس اور ڈرون آپریٹر مذکورہ بالا سی اے آر (شہری ہوا بازی کے ضابطے) پر عمل درآمد نہیں کرتے۔ مذکورہ بالا سی ای آر میں بتائے گئے نکات کے مطابق نو پرمیشن -نو ٹیک آف (این پی این ٹی) کی شرائط کا ذکر کیا گیا ہے کیونکہ اس مقصد کے لئے سی اے آر ضروری نہیں ہے جہاں ڈرونس اجازت کے بغیر پرواز کرتے ہیں وہ دراصل سی اے آر کے عمل کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ حکومت کے پاس مطلوبہ معلومات جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31 جنوری 2020 ہے۔
ڈرون رکھنے سے متعلق رضا کارانہ انکشافات کو جمع کرنے پر ڈرون اکلنالجمنٹ نمبر (ڈی اے این ) اور آنر شپ اکنالجمنٹ نمبر (او اے این) آن لائن جاری کیا جائے گا جس سے ہندستان میں ڈرونز کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی پھر بھی ڈی ای این یا او اےاین ہندستان میں ڈرون کی پرواز کرنے کا کوئی حق تفویض نہیں کرتا۔ خاص طور سے ایسی حالت میں جب سی اے آر میں دیئے گئے التزامات کو وہ پورا نہیں کرتا ہے۔ مزید برآں ہندستان میں جائز ڈی اے این یا او اے این کے بغیر ڈرون کی ملکیت رکھنا قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کو دعوت دے گا۔
اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی وضاحت یا اضافی معلومات support-digisky[at]gov[dot]in. ڈیجیٹل اسکائی ہیلپ ڈیسک سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش س ۔ ج۔
U- 175
(Release ID: 1599311)
Visitor Counter : 146