خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
آئی آئی ٹی پی ٹی نے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل کی موجود گی میں ہندستان کے لئے مختلف معروف اداروں کے ساتھ اہم امور پر دستخط کئے
کسانوں کو اپنی آمدنی میں اضافے کے لئے تنوع کو اپنا نا ہوگا:محترمہ ہرسمرت کور بادل
Posted On:
13 JAN 2020 5:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13جنوری 2020/ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسسینگ ٹکنالوجی(آئی آئی ایف پی ٹی) لائزن آفس ، بھٹنڈا نے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل ،خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اشوک کمار کی موجودگی میں ریاست پنجاب اور ہریانہ کے خطے کے 8مختلف معروف اداروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت (ایم ا و یو) پر دستخط کئے ہیں۔ آئی آئی پی ایف ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سی آنند راما کرشنن نے ان یونیورسٹیوں ، کالجوں اور اداروں کے وائس چانسلروں اور ڈائریکٹروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔
یونیورسٹی ،کالج اور ادارے ، پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی (پی ای یو) ،لدھیانہ ، مہاراجہ رنجیت سنگھ پنجاب ٹکنیکل یونیورسٹی (ایم آر ایس پی ٹی یو) بھٹنڈہ، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ایچ ای ٹی)، لدھیانہ نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ڈی آر آئی) کرنال ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ویٹ اینڈ بارلی ریسرچ (آئی آئی ڈبلیو وی آر) کرنال، سنت لونگوال انسٹی ٹیوٹ اینڈ ٹکنالوجی (ایس ایل آئی ای ٹی) سنگرور ، نیشنل ایگری فوڈ بائیو ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (این اے بی آئی) موہالی اور گروونانک کالج ، بھٹنڈہ ہیں۔
اس موقع پر خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ عالمی سطح پر مسابقت کا مقابلہ کرنے کے لئے سائنسی ٹکنالوجی کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کسانوں اور صنعت کاروں سے گرام اسمردھی یوجنا کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی جس کے تحت خوراک کی ڈبہ بندی کی وزارت کو ٹکنالوجی کے ایڈیشن کے لئے 3 ہزار کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی آمدنی کے اضافے کے لئے ہر ایک شخص کو ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرنا چاہئے ا ور اس قسم کے مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو ) سےکسانوں کے فائدہ کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے کیونکہ خوراک کی ڈبہ بندی کے لئے وسیع صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے اپنی آمدنی کو بڑھانے کے لئے اپنی فصلوں میں تنوع لانے کی اپیل کی۔
ان مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) کا مقصد تحقیق و ترقی ،ہنر مندی کے فروغ ،مشاورت ، ادارہ جاتی ترقی معلومات کی ترسیل اور طلبا کی پلانٹ میں ٹریننگ سے متعلق اشتراکی پروگراموں میں سہولت پیدا ہوگی۔ اس تعلق سے شراکت داروں کے درمیان باہمی رشتے اور تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔
محترمہ ہرسمرت کور بادل نے اس موقع پر آئی آئی ایف پی ٹی کے بھٹنڈہ واقع لائزن آفس کی تکنیکی مدد سے کاروبار قائم کرنے والے کامیاب صنعت کاروں کی عزت افزائی کی۔
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اشوک کمار نے صنعت کاروں سے تحقیق و ترقی کے پہل اور مرکزی حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔
آئی آئی ایف پی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انند راما کرشنن نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹکنالوجی (آئی آئی ایف پی ٹی) وزارت کے تحت تحقیق و ترقی نیز صف اول کا تعلیمی ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبو ں میں جاری تحقیق سے یقینی طور پر ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹنڈہ میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام کا عمل جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش س ۔ ج۔
U- 173
(Release ID: 1599298)
Visitor Counter : 126