شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

گجرات کے مادھو پور میلے میں شمال مشرق کی آٹھ ریاستیں شرکت کریں گی


” شمال مشرق۔ گجرات کا ثقافتی امتزاج کرشن جی کی رکمنی کے ساتھ شادی کو یاد گار بنائے گا “: ڈاکٹر جتندر سنگھ

Posted On: 08 JAN 2020 5:41PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  08 جنوری /  رواں سال اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والے گجرات کے مادھو پور میلے میں شمال مشرقی خطے کی آٹھ ریاستیں شرکت کریں گی۔ یہ سالانہ میلہ گجرات کے پور بندر ضلع میں مادھو پور گھیر میں اس سال 02 اپریل کو، یعنی رام نومی تہوار کے اگلے دن منعقد ہو رہا ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونیئر)،  وزیر اعظم کے دفتر، عملہ عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں گجرات حکومت کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس عظیم فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) کے سیکریٹری، جناب موسیس چلائی اور این ای سی کے سینئر افسران کے علاوہ ارونا چل پردیش، آسام اور منی پور کے ریزیڈنٹ کمشنروں / نمائندگان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015GIV.jpg

 

            ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ مادھو پور کے علاوہ، شمال مشرقی خطے کے ثقافتی پروگراموں، کرافٹ کی نمائش اور کھانے کے میلے احمد آباد سمیت گجرات کے  اہم شہروں میں منعقد کئے جائیں تاکہ مقامی آبادی کے درمیان وسیع پیمانے پر دلچسپی پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ لوگو اس طرح ڈیزائن کیا جانا چاہئیے جو گجرات اور شمال مشرق کے درمیان مشترکہ تعلقات کا آئینہ دار ہو اور ثقافتی تعلقات کے بھارتی کونسل (آئی سی سی آر)، زونل ثقافتی مراکز (زیڈ سی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات کے سانگ اینڈ ڈرامہ ڈویژن کے علاوہ ریاستی حکومت کے متعلقہ محکموں کو مختلف سرگرمیوں میں سرگرم شرکت کرنی چاہئیے۔ مادھو پور میلے کی تشہیر کرنے اور اسے مقبول بنانے کے لئے یکم مارچ، `2020 کو ایک ملٹی میڈیا پبلسٹی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے تحت گجرات اور شمال۔ مشرقی ثقافتی یک جہتی کی علامت ہو گی۔

            گجرات کے مادھو پور میلے تعلق کا اروناچل پردیش کے مشمی قبیلے سے ہے۔ مشمی قبیلہ اپنا سلسہ نسب دیو مالائی راجہ بھشماکاور ان کی بیٹی رکمنی اور بھگوان کرشن جی می سے جوڑتا۔ یہ فیسٹیول کرشن جی کے ساتھ  رکمنی کے ارونا چل پردیش سے گجرات تک کے لا فانی سفر کی یاد گار مناتا ہے۔ دیبانگ وادی کے نچلے حصے روئنگ میں واقع  بھسماک نگر کا تذکرہ کالیکا پوران میں بھی موجود ہے۔

            ہفتہ بھر چلنے والے اس ’اتسو‘ میں ارونا چل پردیش، منی پور اور شمال مشرق کی دیگر ریاستوں کے فن، رقص، موسیقی، شاعری، قصہ گوئی اور لوک ڈرامے دونوں ریاستوں کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے پیش کئے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NAMV.jpg

            مادھو پور گھیر، ایک چھوٹا مگر ثقافتی لحاظ سے اہم گاؤں ہے، جہاں لوک کتھاؤں کے مطابق کرشن جی نے راجہ بھیشماکا کی لڑکی رکمنی سے شادی کی تھی۔مادھو پور، پور بندر کے ساحل پر واقع ہے۔ پندرہویں صدری کے مادھو رائے مندر سے اس جگہ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یہ تقریب ہر سال رام نومی کے موقع پر ثقافتی میلہ منعقد کر کے منائی جاتی ہے۔ کرشن جی کی مورتی کے ساتھ ایک رنگا رنگ رتھ گاؤں کا چکر لگا تا ہے اور یہ میلہ عام طور پر پانچ روز تک چلتا ہے۔

            مادھو پور میلہ رواں سال شمال مشرقی ریاستوں خصوصاً اروناچل پردیش اور منی پور کے ثقافتی پروگراموں کا شاہد ہو گا۔ آسام کا گروپ رکمنی۔ ہرن پیش کرے گا، جو کہ خطے کا ایک مقبول لوک تھیٹر ہے۔ منی پور کے موسیقی کے ٹروپ رکمنی سے متعلق گانے پیش کریں گے۔ ارونا چل پردیش اور منی پور کے فن کار رکمنی۔ کرشن پر مبنی ڈانس۔ ڈرامہ پیش کریں گے۔

            گجرات، اروناچل پردیش، منی پور اور شمال مشرق کی دیگر ریاستوں کے آرٹ، کرافٹ، ہینڈ لوم، ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی نمائش اور فروخت تقریب کا ایک حصہ ہوں گی۔ رکمنی۔ کرشن پر مبنی ویژؤول آرٹ نمائش دلچسپی کا اہم مرکز ہو گی جس میں وزارت ثقافت کے مختلف ادارے مثلاً اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس اور اندرا گاندھی راشٹریہ مانو سنگراہالیہ ایک ساتھ مل کر اس کا اہتمام کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔

U.120 ٰ

 م۔ ر۔ر

 


(Release ID: 1598912) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Gujarati