امور داخلہ کی وزارت

ایم ایچ  اے نے فوجداری معاملات میں باہمی قانونی امداد کے لئے نظرثانی شدہ رہنما خطوط  جاری کئے

Posted On: 08 JAN 2020 7:01PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  09 جنوری 2020 ۔جرائم کو کلی طور پر عدم برداشت   سے متعلق  حکومت ہند کی پالیسی کو آگے بڑھانے    اور انصاف کی فراہمی کو تیز رفتاری  عطاکرنے کی کوشش کے تحت داخلی امور کی وزارت ( ایم ایچ اے  ) نے  فوجداری معاملات میں  بین الاقوامی  باہمی قانونی امداد کے عمل کو بڑھانے اورتقویت  فراہم کرنے کے  لئے اقدامات کئے ہیں۔ ایم ایچ  اے نے دسمبر 2019  میں فوجداری معاملات میں باہمی قانونی معاونت کے لئے نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔

          نظرثانی شدہ رہنما خطوط لیٹرز    روگیٹری   /  باہمی قانونی امداد کی درخواستیں   اور سروس آف سمن ، نوٹسز  او ردیگر عدالتی  دستاویزات  کے مسودے کی تیاری اورپروسیسنگ   کے لئے  تفتیشی ایجنسیوں  کو  مرحلے وار رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔حالیہ برسوں  میں  متعددقانونیاور تکنیکی پیش رفت کو شامل کرکے  اس کا مقصد اس سلسلے میں دستاویزات کو زیادہ واضح اور مرکوز  بنانے کے ساتھ ساتھ اسے بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بنانا ہے ۔

 

          رہنما خطوط میں  بیرون ملک  رہائش پذیر افراد  پر دستاویزات  کی سروس میں  فوری اور بروقت ردعمل کے لئے مختلف عدالتوں  کے ذریعہ اٹھائے جانے والے خدشات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ایک اقدام  کے طور پر نظرثانی شدہ رہنما خطوط  میں  خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے  سلسلے میں  درخواست کی وصولی  کے دس  دن کے اندر  خارجی ممالک کے حکام پر ترجیحی طورپر دستاویزات  کی سروس  کا التزام  ہے۔  

 

          تفتیش کاروں  ، استغاثہ اور عدالتی افسران کے لئے فوجداری امور میں   باہمی قانونی امداد   کی تربیت بھی حاصل کی گئی ہے ۔

 

          جرائم کی   بین  ملکی نوعیت اور ڈجیٹل دھماکے نے  فوجداری سرگرمیوں   کی جغرافیائی  حدود کو دھندلا کردیا ہے ۔ ممالک  کے  خود مختار دائرہ اختیار سے باہر ثبوتو ں  اور مجرموں کی دستیابی سے  روائتی تفتیش   کی نوعیت  کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔

 

          ہندوستان نے  42  ملکوں  کے ساتھ  باہمی قانونی   امدادی معاہدوں  پر دستخط کئے ہیں اورہندوستان نے مختلف بین الاقوامی کنونشنوں  یعنی یو این سی اے سی اور یو این ٹی اوسی وغیرہ  پربھی  دستخط  کئے ہیں۔داخلی امور کی وزارت ( ایم ایچ اے ) ہندوستان کے لئے نامزد کردہ  ’’سینٹرل اتھارٹی‘‘  ہے ۔عام طورپر   بیرونی  ملک میں مقیم  افراد سے متعلق باہمی قانونی امداد کی درخواستیں   /خطوط  روگیٹری  اور سروس آف سمنز  نوٹسز  /عدالتی دستاویزات کی شکل میں   حاصل  کی جاتی ہیں اور امداد طلب  کی جاتی ہے۔

          اس طرح کی امداد  فراہم کرنے /  طلب کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے  کے لئے ایم ایچ اے نے  2007  میں  بیرون ملک  تحقیقات  اور   لیٹر ز روگیٹری   ( ایل آر ایس )جاری کرنے  اور 2009  میں بیرون ملک میں مقیم افراد سے متعلق سروس آف سمن ،نوٹسز  ،عدالتی عمل کے سلسلے میں  رہنما خطوط جاری کئے تھے۔

          ایک دہائی کے دوران ہندوستان سمیت دنیا بھر میں  نئی قانون سازی ،ضوابط  اور کنونشنوں  اور طریق کار کے قوانین میں ترمیم کی بنیاد پر

بین الاقوامی امداد باہمی میں خاطر خواہ تبدیلیاں  آئی ہیں۔  ان تبدیلیوں  کے ذریعہ  موجودہ رہنما خطوط  کا جامع جائزہ لینے کی ضرور ت  ہے  تاکہ  جدید دور کی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ  انہیں رکھا جاسکے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-118


(Release ID: 1598902) Visitor Counter : 165
Read this release in: English , Hindi , Bengali