ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
منرل اینڈ میٹل ٹریڈنگ کارپوریشن لمیٹیڈ، نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، ایم ای سی او این اور بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹیڈ اور ریاست اڈیشہ میں دوسرکاری کمپنیوں ،نیلانچل اسپات نگم لمیٹیڈ سے سرمایہ نکاسی کو اصولی طور پر کابینہ کی منظوری
Posted On:
08 JAN 2020 3:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8جنوری 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے منرل اینڈ میٹل ٹریڈنگ کارپوریشن لمیٹیڈ (ایم ایم ٹی سی) (49.78 فی صد)، نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) (10.10 فی صد) ایم ای سی او این (0.68 فی صد) اور بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹیڈ (بی ایچ ای ایل) (0.68 فی صد) اور ریاست اڈیشہ کے سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں میں جن کے نام انڈیسٹریل پروموشن اینڈ انوسیٹمنٹ کارپوریشن آف اوڈیشہ لمیٹیڈ (آئی پی آئی سی او ایل) (12.00 فی صد) اور اوڈیشہ مائننگ کارپوریشن لمیٹیڈ (او ایم سی) (20.47 فی صد) جن کا تعلق نیلانچل اسپاٹ لمٹیڈ (این آئی این ایل) سے سرمایہ حصص کی اہم سرمایہ نکاسی کو اصولی طور پر اپنی منظوری دے دی ہے۔ سرمایہ نکاسی کے لئے دو مرحلے کے نیلامی کے ذریعہ اہم خریداروں کی شناخت کی جائے گی۔ نیلانچل اسپاٹ لمٹیڈ (این آئی این ایل ) ایک جوائنٹ ونچر کمپنی ہے جس میں مرکزی سرکاری دائرہ کار کی اکائی (سی پی ایس ای) جن کے نام ایم ایم ٹی سی ، این ایم ڈی سی، بی ایچ ای ایل اور ایم ای سی او ایل اور کو حکومت ریاست اوڈیشہ کے دو سرکاری دائرہ کار کے ادارے آئی پی آئی سی ایل اور او ایم سی کے شراکت دار شامل ہیں۔
این آئی این ایل کہ وہ مجوزہ سرمایہ نکاسی کے ذریعہ حاصل ہونے والے سرمایہ کو حکومت کے شعبہ جاتی شعبے/ترقیاتی پروگراموں کی سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ کامیاب خریدار کمپنی کی نمو کے لئے نئی انتظامی /ٹکنالوجی /سرمایہ کاری لائیں گے اور اس کمپنی کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے نئے طریقہ کار بھی استعمال لائے جاسکتےہیں۔ اس سے روزگار کے زیادہ سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش س ۔ ج۔
U- 101
(Release ID: 1598824)
Visitor Counter : 176