وزارتِ تعلیم
صدرجمہوریہ ہند نے، الہ ٰ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،پروفیسر آرایل ہنگلو کا استعفیٰ قبول کیا
प्रविष्टि तिथि:
03 JAN 2020 3:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،3جنوری :الہٰ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسررتن لال ہنگلونے ذاتی وجوہات کی بناء پراپنااستعفیٰ بتاریخ 31دسمبر ، 2019 کو ڈاک کے ذریعہ صدرجمہوریہ کو ارسال کیاتھا۔
صدرجمہوریہ ہند نے الہٰ آباد یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فوری اثرکے ساتھ پروفیسر آرایل ہنگلو کااستعفیٰ قبول کرلیاہے ۔
صدرجمہوریہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کی جانب سے داخل کی گئی عبوری رپورٹ نمبر 8/18115/2019/NCW/RD/DS میں شامل سفارشات جن کا تعلق پروفیسررتن لال ہنگلو ، وائس چانسلر الہ آبادیونیورسٹی ،کے سلسلے میں مبینہ نارواطرز عمل سمیت ان پرعائدکئے گئے مالی ، تعلیمی اور انتظامی بدعنوانیوں سے ہے ،کی باقاعدہ جانچ کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔
الہٰ آباد یورنیورسٹی کے سب سے سینئرپروفیسر وائس چانسلر کے دفترکی ذمہ داری تب تک سنبھالیں گے جب تک کہ ریگولیروائس چانسلر کی تقرری نہیں ہوجاتی یاآئندہ احکامات ملنے تک ، جو بھی پہلے ہو ۔
*****
( م ن ۔ش ت ۔ ع آ)
U-45
(रिलीज़ आईडी: 1598426)
आगंतुक पटल : 132