ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلویز نے مسافرکرایوں کو معقول بنایا


بھارتی ریلویز کے ذریعہ اپنے مسافروں کے لئے جدیدکاری اورجدیدترین سہولیات کوفروغ دینے کاانتظام

Posted On: 01 JAN 2020 1:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،یکم جنوری :بھارتی ریلویز ، جدیدکاری اورریل گاڑیوں اوراسٹیشنوں پربہترسہولیات مہیاکراکے اورمسافروں کے تجربے کو اچھا بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے ۔ ریلو ے نے آخری مرتبہ کرایوں میں تبدیلی یاترمیم 15-2014میں کی تھی۔ ریلوے اسٹیشنوں اورریل گاڑیوں میں مسافر سہولیات میں توسیع کرنے کے لئے کسی بھی درجے کے مسافروں پربوجھ ڈالے بغیرکرائے میں معمولی اضافہ کرنا بے حد ضروری ہوگیاہے ۔اس کے علاوہ بھارتی ریلوے پر7ویں تنخواہ کمیشن کا بوجھ بھی بڑھاہے ۔ اس کے باعث کرایوں کو معقول بناناضروری ہوگیاہے ۔ کرائے میں اس ترمیم سے بھارتی ریلوے کی تیزی سے ہونے والی جدیدکاری میں مددملے گی ۔

اس کے مطابق ، ریلوے نے کرائے میں معمولی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ یومیہ مسافروں کی گنجائش کودیکھتے ہوئے مضافاتی زمرے کے مسافروں اور سیزن ٹکٹ ہولڈرس کے کرائے میں اضافہ نہیں کیاجائے گا۔ اس زمرے کے مسافروں کا بھارتی ریلوے کے مسافر سیگمنٹ میں  66فیصد حصہ ہے ۔ یہاں تک کہ آرڈی نری غیراے سی درجے میں سفرکرنے والے مسافروں کے کرائے میں 1پیسہ فی مسافر کلومیٹرکی بڑھوتری کی گئی ہے ۔ کرائے میں اضافہ یکم جنوری ، 2020کویااس کے بعد  خریدے گئے ٹکٹوں میں ہوگی ۔ جنوری ،2020 سے پہلے بک کئے گئے ٹکٹوں کے لئے مسافروں سے کوئی اضافی کرایہ ( کرائے کا فرق ) نہیں لیاجائے گا۔ کرائے میں ترمیم اس  طرح ہے :

عام ( آرڈنری ) غیراے سی درجات ( غیر۔ مضافاتی ) کرائے میں 01پیسہ /مسافر کلومیٹر کا اضافہ :

(1) میل /ایکس پریس غیراے سی درجے :کرائے میں 02پیسہ مسافر کلومیٹرکااضافہ

(2) اے سی درجے : کرائے میں 04پیسہ /مسافرکلومیٹرکااضافہ

(3) مضافاتی درجے اور سیزن ٹکٹ :کوئی اضافہ نہیں

راجدھانی ، شتابدی ، دورنتو، وندے بھارت ، تیجس ، ہمسفر ، مہامنا، گتی مان ،انتیودیہ ، غریب رتھ ، جن شتابدی ، راجیہ رانی ، یووا ایکس پریس ، سہولت اورخصوصی ٹرینیں خصوصی چارجز پر، اے سی میمو( غیرمضافاتی ) ، اے سی ڈیمو( غیرمضافاتی ) وغیرہ ریل خدمات کے موجودہ کرائے میں مذکورہ مجوزہ اضافے کی حدتک ہی ترمیم کی جائے گی ۔

ریزرویشن فیس اور سپرفاسٹ سرچارجیز وغیرہ میں کوئی  تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔ اس طرح کے چارجیز جہاں لاگو یا نافذ ہیں ، وہ اضافی طور پرلگائے جائیں گے ۔ وقتافوقتا جاری کی گئی ہدایات کے مطابق جی ایس ٹی لگایاجائے گا۔

بھارتی ریلوے ، مسافروں  کے لئے بہتر اور جدید سہولیات ، ریلوے اسٹیشنوں کی جدیدکاری اورریل گاڑیوں میں ریل گاڑیوں سے باہر جدید ترین سہولیات مہیاکرانے کے لئے مسلسل اضافہ کوششیں کررہاہے ۔ مسافرکرائے کو معقول بنانے سے اس سمت میں بھارتی ریلوے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

*****

U-13



(Release ID: 1598188) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali