شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل  ڈی جی سی اے  نے ای گورننس (ای جی سی اے) کی  فیز -1خدمات  کا آغاز کیا


تجارتی پائلٹ لائسنس کے معاملے کو خود کار بنادیا گیا ہے  جس سے  ہر سال 700 سے زیادہ  پائلٹوں کو فائدہ ہوگا

پروجیکٹ ای-جی سی اے کا مقصد ایک محفوظ ماحول میں  تیزی سے خدمات  فراہم کرنا ہے

Posted On: 30 DEC 2019 2:55PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی، 30دسمبر 2019/شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب  پردیپ سنگھ کھرولا نے آج یہاں   شہری ہوا بازی کے  ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈی جی سی اے کے ای گورننس (ای جی سی اے) پروجیکٹ    کی فیز-1 خدمات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر    ڈی جی سی اے اور شہری ہوا بازی کی وزارت کے  سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ یہ خدمات  ڈی جی سی اے کی نئی  ویب سائٹ(www.dgca.gov.in).پر شروع کی گئی ہیں۔

اس کے شروع ہوجانے کے ساتھ ہی فلائٹ ریڈیو  ٹیلی فونی   آپریٹرس لائسنس (ایف  آر ٹی  او ایل) اور انسٹرومینٹ  ریٹنگ کے ساتھ   کمرشیل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل ) کے معاملے کو خود کار بنادیا گیا ہے ۔ اس سے 700 سے زیادہ پائلٹس کو ہر سال فائدہ ہوگا اور درخواست  دہندگان   اب   اپنا  خود کا رجسٹریشن کرانے کے بعد  ڈی جی سی اے پورٹل کے ذریعہ اپنی    فلائنگ(پرواز)  تفصیلات   پر کرسکیں گے۔چیف فلائٹ انسٹرکٹرس /ڈپٹی چیف فلائٹ انسٹرکٹر کی جانب سے  پرواز کی تفصیلات کی تصدیق کئے جانے کے بعد درخواست دہندگان   ڈی جی سی اے کو   سی پی ایل-اے  آن لائن    کے  اجرا کے لئے  اپنی درخواستیں داخل کرسکیں گے۔  درخواست  کی جانچ پڑتال کے ساتھ ڈی جی سی اے     تمام ضروری تفصیلات   شامل کرتے ہوئے   کیو آر کوڈ کے ساتھ   پلاسٹ کارڈ  کی شکل میں لائسنس جاری کرے گا۔

خود کار فورم میں   سی پی ایل اے کے شروع ہونے سے  ان لائسنسوں کے جاری ہونے کے عمل میں    تیز سے مدد ملے گی اور درخواستوں کی  پروسیسنگ   (عمل آوری)  اور  ہاتھ سے  نمٹانے کا سلسلہ ختم  ہوجائے گا ۔ اس کے شروع ہونے کے ساتھ ہی تقریباً 700 آرزومند پائلٹس کو فائدہ پہنچے گا۔

 سی پی ایل-اے کے جاری ہونے کے علاوہ    آرزومند پائلٹس     کے  لئے   کلاس  1 کی  طبی جائزےکی  تجدید کا معاملہ   بھی  ای جی  سی اے کے ذریعہ شروع ہوگیا ہے۔   ا س سے پائلٹس کو میڈیکل    اسسمنٹ سرٹیفکیٹ بروقت جاری کرنے میں آسانی ہوگی۔

بعد کے مرحلوں میں ڈی جی سی اے کی دیگر خدمات کو  بھی  خود کار بنایا جائے گا۔  ای جی سی اے پروجیکٹ   سروس  فراہم کرانے    کے طور پر ٹی سی ایس  اور  پروجیکٹ منجمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر  پی ڈبلیو سی    کے ساتھ نافذ کیاجارہا ہے۔  یہ پروجیکٹ ڈی جی سی اے کی طر ف سے فراہم کردہ مختلف خدمات کی صلاحیت کو بڑھائے گا اور  ڈی جی سی اے کے  تمام    کام کاج میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنائے گا۔ توقع ہے کہ ای جی سی اے پروجیکٹ 2020 کے آخر تک مکمل کرلیا جائےگا۔ یہ پروجیکٹ  آئی ٹی بنیادی ڈھانچے اور  سروس  ڈیلیوری فریم ورک کے لئے مضبوط بنیادی فراہم کرے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ح ا  ۔ ج۔

U- 6081

 



(Release ID: 1597983) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Marathi