وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات ونشریات کی وزارت : ختم سال جائزہ 2019

Posted On: 27 DEC 2019 5:15PM by PIB Delhi

 

اطلاعات ونشریات کی وزارت ان اہم وزارتوں میں سے ایک ہے جسے سرکاری پالیسیوں ، اسکیموں  اور پروگراموں کو مواصلات کے مختلف ذرائع سے معلومات کی ترسیل کاکام سونپا گیا ہے۔

وزارت نے سال 2019 میں عوام کو حکومت کے ذریعے کی گئی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بلاروکاوٹ ، شفاف اور  درست طریقے سے  معلومات فراہم کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔

اطلاعاتی سیکٹر

  • 5 سے 13 جنوری 2019 تک نئی دہلی میں عالمی کتاب میلہ:عالمی کتاب میلے میں پبلی کیشن ڈویزن کے ذریعے منعقدہ  ’الیکٹرانک گجیٹس میں پھنسے بچوں کے  ادب اور نوجوان قاری ‘ پر مباحثے کا اہتمام کیا گیا۔  پبلی کیشن ڈویزن نے اس میلے کے دوران 10 کتابوں کا اجراء کیا جن میں سرل پنچ تنتر حصہ-I، بچوں کے وویکانند، انگریزی میں بچوں کی مہابھارت ، شیخاوتی کی لوک سنسکرتی ، ہمارے سمئے میں اُپنشد ، حال ہی خوشی ، ماں کا جنم دن، باپو کی وانی اورہندی میں بال مہابھارت شامل ہیں۔
  • 12 سے 14 مارچ 2019 تک لندن کتاب میلے میں بھارت کا پویلین:بھارتی پویلین میں مہاتما گاندھی کی  150ویں یوم پیدائش  پر خصوصی توجہ دی گئی اور  مہاتما گاندھی  کی تخلیقات کے ڈیجیٹل ورژن کے علاوہ  ثقافت ، تاریخ اور بھارتی لوک کہانیوں پر مبنی  کئی دیگر  موضوعات پر کتابوں کی نمائش کی گئی۔
  • حوالہ جاتی سالانہ کتاب ’بھارت 2019‘ اور ’انڈیا 2019‘ جاری کی گئی: یہ پبلی کیشن ڈویزن کی طرف سے شائع کیا جاتا ہے۔
  • امرتسر میں جلیان والا باغ کے واقعے کی صدسالہ فوٹو نمائش کا اہتمام کیا گیا: جدوجہد آزادی پر فوٹو نمائش کے عنوان سے علاقائی آؤٹ ریچ بیورو نے اپریل 2019 میں منعقد کی۔
  • پبلی کیشن ڈویزن کے کئی ای۔ پروجیکٹوں کا آغاز کیا گیا: جن میں فعال ویب سائٹ، موبائل ایپ ’’ڈیجیٹل ڈی پی ڈی‘‘  ، روزگار سماچار کا ای۔ ورژن اور  ستیہ گڑھ گیتا کی ای۔ بک شامل ہیں۔
  • روزگار سماچار کے ای۔ ورژن کا  اجراء کیا گیا: سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں سمیت سرکاری سیکٹر میں روزگا رکے مواقع کے بارے میں  امیدواروں کو  معلومات پہنچانے کی خاطر روزگار سماچار کا ای۔ ورژن شروع کیا گیا۔
  • پُنے کے علاقائی آؤٹ ریچ بیورو کے ذریعے  جل شکتی ابھیان پر ’جل دوت‘  نامی  سیاحتی نمائش کاانعقاد کیا گیا:یہ نمائش  مختلف  آڈیوویزول کے بارے میں تفصیلی معلومات پر مبنی ہے۔
  • ’لوک تنتر کے سوار  ‘اور ’دی ری پبلکن   ایتھک‘  کااجراء کیا گیا: ان کتابوں میں  صدر جمہوریہ ہند کی منتخب تقریروں کو  پبلی کیشن ڈویزن کے ڈائریکٹوریٹ نے  یکجا کرکے مرتب کیا ہے۔

براڈ کاسٹ کا شعبہ

  • دور درشن پر سیاحت پر مبنی پروگرام ’راگ راگ میں گنگا‘  اور ’میری گنگا‘ نامی کوئز شو کا انعقاد کیا گیا: ’راگ راگ میں گنگا‘  نامی سیاحت کی اس سیریز کو دور درشن نے صاف گنگا کے لئے قومی مشن(این ایم سی جی)    کے  اشتراک سے تیا رکیا تھا۔اس شو میں  دریائے گنگا کو  بحال کرنے کی ضرورت کا پیغام دیا گیا تھا اور گنگا کی صفائی  کے لئے  حکومت کی کوششوں کو بہت دلچسپ اور منفرد طریقے سے پیش کیا گیا تھا۔ ’میری گنگا ‘نامی  کوئز نے  جسے دور درشن این ایم سی جی کے اشتراک سے تیار کیا تھا ، ملک کے تمام زون کے  اسکولی بچوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاکہ ان میں  گنگا کی صفائی کے تئیں  احساس اور تجسس پیدا ہوسکے۔
  • پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو براڈ کاسٹروں کو آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) کے خبروں کے بولیٹن  : ہندی/ انگریزی میں کچھ شرائط کے ساتھ خبروں کے شیڈول کے مطابق نشر کرنے کی اجازت دی گئی۔
  • وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے ڈی ڈی ارون پربھا کا آعاز کیا، یہ ایک 24 گھنٹے ساتوں دن چلنے والا  دور درشن سیٹلائٹ چینل ہے جو  اروناچل پردیش کیلئے ہے۔ اس کا آغاز 9 فروری 2019 کو کیا گیا تھا۔
  • ڈی ڈی فری ڈش کے ذریعے مزید 11 ریاستی ڈی ڈی چینل  سیٹلائٹ کے ذریعے  فراہم کیے گئے :یہ پہلا موقع ہے جب  چھتیس گڑھ، گوا، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ ، منی پور، میگھالیہ، میزورم ، ناگالینڈ ، تریپورہ اور اتراکھنڈ کو ڈی ڈی فری ڈش کے ذریعے سیٹلائٹ نیٹ ورک پر اپنے اپنے ڈی  ڈی چینل  حاصل ہوئے ہیں۔
  • جموں  وکشمیر میں دور درشن کی فری ڈش کے  سیٹ ٹاپ باکس  تقسیم کیے گئے: ڈی ڈی کشیر سے  خبروں کے بولیٹن اور آدھے گھنٹے کے ڈوگری پروگرام کے علاوہ  چینل کی سگنیچر ٹیون  سرحدی علاقوں میں عوام تک پہنچنے کی ایک کوشش ہے تاکہ انہیں  معلومات  ، تعلیم اور تفریحی پروگرام فراہم  کیے جاسکیں۔
  • وزارت کا مقصد ملک کے ہر ضلع میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کرنا ہے: جیسا کہ  اگست 2019 میں  ساتویں قومی کمیونٹی ریڈیو سمّیلن میں اعلان کیا گیا تھا ، ایک فعال کمیونٹی  ریڈیو کا کلچر بنیادی سطح پر معلومات کی فراہمی میں اہم رول ادا کریگا۔
  • ٹی  وی پروگراموں میں معذوری سے متاثرہ افرا دکے لئے  رسائی کے معیارات کا نفاذ: اس سال یوم آزادی کے آغاز سے  پرائیویٹ سٹیلائٹ  نیوز ٹی وی چینلوں کے ٹیلی کاسٹ پروگرام  میں  یوم آزادی  کی تقریبات  کو علامتی  زبان میں پیش کیا گیا۔
  • یوم آزادی کے موقع پر دور درشن کے ذریعے تیا رکردہ’وطن‘ نامی حب الوطنی کے گیت کا اجراء کیا گیا:اس گیت میں نئے بھارت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ گیت چندریان ۔2 کی کامیاب لانچ سمیت حکومت کے  اہم اقدامات کو اجاگر کرتا ہے۔

فلم سیکٹر

  • یکم فروری سے 3 فروری 2019 کو جھارکھنڈ کے  رانچی میں دوسرا جھارکھنڈ بین الاقوامی فلم فیسٹول کے انعقاد میں سہولت دی گئی: اس فیسٹول کو فروغ دینے کا مقصد  ایسی ریاستوں کی ہمت افزائی کرنا ہے جن میں سنیما کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔
  • نئی دلّی میں  فلم فیسٹول کے ڈائریکٹوریٹ نے انڈین پینورما فلم فیسٹول کا انعقاد کیا: اس طرح کے فلم فیسٹول  شائقین کو  زبان کی  حد سے بالا تر ہوکر ایک دوسرے کے  کلچر کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔ 
  • 69ویں برلن بین الاقوامی فلم فیسٹول میں بھارت کے پویلین نے بھارتی سنیما کو  بیرونی ملکوں کی مارکٹ میں نئے تجارتی مواقعوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
  • ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ 2019 میں بھارتی پویلین:اس کتاب میلے میں بھارت کو  مہمان خصوصی کے طور پر شامل کیا گیا  جو 24 سے 30 اپریل 2019 کو منعقد ہوا۔
  • کان فلم فیسٹول 2019 میں بھارتی پویلین:اس کا انعقاد بھارتی سنیما کو مختلف زبانوں ، تہذیبوں اور علاقائی گوناگونیت  کے ساتھ  بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ اس کے علاوہ ٹورنٹو بین الاقوامی فلم فیسٹول  (ستمبر 2019) میں بھی پویلین  قائم کیا گیا۔
  • گوا میں 50ویں بھارتی بین الاقوامی  فلم  فیسٹول کا انعقاد کیا گیا: اس فیسٹول میں روس  کو توجہ کا مرکز قرار دیا گیا۔ بھارتی سنیما کے  عظیم  شخصیت امیتابھ بچن اور  بھارتی فلم  صنعت کے تھلائیوا  جناب رجنی کانت نے اس شاندار فلم فیسٹول کاآغاز کیا۔ جناب رجنی کانت کو بھارتی سنیما میں ان کے  گراں قدر تعاون کیلئے  آئیکن آف گولڈن جوبلی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فرانس کی اداکارہ محترمہ ایزا بیلا  اینی  میڈلن  ہپرٹ  کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  سے نوازا گیا۔  فیسٹول کا آغاز اٹلی کی فلم ’ڈسپائٹ  دی فاگ‘ سے ہوا۔  ’جلّی کٹوّ‘ کے لئے بہترین ڈائرکٹر کا ایوارڈ لیجو جوس پیلسری  کو دیا گیا جبکہ  سیو جارج کو بہترین اداکار کا ایوارڈ اور اوشا جادھو کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
  • 66ویں قومی فلم ایوارڈس: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے  نئی دلّی میں منعقد  66ویں قومی فلم ایوارڈ  کے ایڈیشن میں مختلف زمروں کیلئے  ایوارڈ برائے 2018  عطا کیے۔  اس موقع پر  اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر ، آئی اینڈ بی وزارت کے سکریٹری جناب روی متّل بھی موجود تھے۔  مختلف زمروں میں نیشنل فلم ایوارڈ  پانے والوں میں  بہترین فیچر فلم کے لئے گجراتی فلم ایلاروئن  کو منتخب کیا گیا ، ’بدھائی ہو ‘ فلم کو بہترین معروف فلم کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ہندی فلم ’پیڈ مین‘ سماجی اُمور پر بہترین فلم قرار دی گئی ، آدتیہ دھر نے بہترین ڈائرکٹر کاایوارڈ حاصل کیا۔ 

اس کے علاوہ یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہوگا کہ اطلاعات ونشریات کی وزارت   کے تحت  میڈیا یونٹوں کی  پہلی سالانہ کانفرنس  نئی دہلی میں منعقد کی گئی۔  کانفرنس کے دوران  میڈیا یونٹوں  کی کارکردگی  کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس  کی توجہ کامرکز یومیہ کارکردگی کے دوران  میڈیا یونٹوں کے درمیان تال میل کو یقینی بنانے پر تھا۔ کانفرنس کے دوران مواصلات کیلئے  جدید ٹیکنالوجی  کے آلات کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔و۔ع ن

U-6067


(Release ID: 1597862) Visitor Counter : 146