مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ‘شہری سمردھی اتسو 2020’ کے موقع پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی

Posted On: 27 DEC 2019 10:34AM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت دین دیال انتودے یوجنا- نیشنل اربن لائیولی ہڈس مشن (ڈی اے وائی- این یو ایل ایم) شہری سمردھی اتسو (ایس ایس یو)2020 کے لئے فریم ورک مرتب کرنے کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ   30 دسمبر 2019 کو نئی دہلی میں ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کرے گی۔  ورکشاپ میں ایس ایس یو 2019 کے پہلے ایڈیشن سے حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ایس ایس یو 2020 کے آئندہ ایڈیشن کے لئے اسٹریٹجی اور روڈ میپ تیار کیا جائے گا، جس کا انعقاد 28 مارچ سے 12 اپریل 2020 تک ہونے جارہا ہے۔ اس ورکشاپ میں وزارت کے افسران کے علاوہ ریاستی شہری روزگار مشن، ریاستی ہنرمندی کے فروغ کے مشن کے افسران اور دیگر شرکا حصہ لیں گے۔ یہ ایک اہم عمل کے طور پر ریاستوں کے ساتھ ایس ایس یو 2020 کے لئے مشترکہ ایکشن پلان تیار کرنے کی ایک کوشش ہے، جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تقسیم کی گئی چیزیں حقیقت پسندانہ اور جامع ہیں۔

اس ورکشاپ میں پلمبنگ شعبے میں شہری مستفدین کی ہنرمندی کے فروغ کے مسئلے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ وینڈر ایکٹ کے نفاذ پر تفصیلی غور وخوض کے معاملے کو بھی  اٹھایا جائے گا۔  مالی سال 19-2018 کے دوران ڈی اے وائی- این یو ایل ایم کے نفاذ میں عمدہ کارکردگی کے لئے فاتح ریاستوں کو سسٹیمٹک پروگریسو اینالیٹیکل رئیل ٹائم رینکنگ (ایس پی اے آر کے) 19-2018 ایوارڈ تقسیم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ ایس ایس یو 2020 کے دوران سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے ذریعہ تیار کردہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات پر ای- کامرس پورٹل کے ساتھ اشتراک عمل بھی ایک اہم چیز ہے۔ ایس ایس جی کی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات تک وسیع پیمانے پر صارفین کو رسائی فراہم کرانے کے علاوہ یہ اقدام خواتین کاروباری افراد کی برانڈنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مالیاتی بندوبست کی مہارتوں میں صلاحیت سازی میں بھی کارآمد ثابت ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

 

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ، شہری سمردھی اتسو کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر فروغ دے رہی ہے، تاکہ اسے مزید اہم بنایا جاسکے اور جس سے ڈی اے وائی- این یو ایل ایم کے تحت مستفدین کی زندگیوں پر اثر پڑ سکے۔  ورکشاپ میں ہونے والی بات چیت میں ریاستوں اور دیگر شرکت داروں سے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے آئندہ شہری سمردھی  اتسو کا اہتمام کرنے کے لئے بہتر عملی اقدام کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔  ایس ایس یو 2019 ،شہری ایس ایچ جی کے 15.60 لاکھ ممبروں کو شامل کرکے دیگر سرکاری اسکیموں تک اپنے اقدامات کو پیش کرنے اور سیلف ہیلتھ گروپ (ایس ایچ جی) کے ارکان تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے اور شہری آبادی کے غیر محفوظ طبقوں تک مشن کی رسائی کو بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔

 

*****

 U. No. 6054



(Release ID: 1597773) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi