بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت
کابینہ نے ہندوستان اورسوئڈن کے درمیان جہاز رانوں کے سرٹیفکٹس کو تسلیم کرنے سے متعلق معاہدے کو استقدامی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 DEC 2019 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24؍دسمبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ٹریننگ ، سرٹیفکیشن اور جہاز رانوں پرنظر رکھنے ، 1978 کے معیارات سے متعلق عالمی کنونشن کے ریگولیشن 1 /10 پر عمل کرتے ہوئے جہاز رانوں کے سرٹیفکٹ کو تسلیم کرنے سے متعلق ہندوستان اور سوئڈن کے درمیان معاہدے کو استقدامی منظوری دے دی ہے۔
اس معاہدے سے ایس ٹی سی ڈبلیو کنونشن کے ریگولیشن 1/10 کے التزام کے مطابق بحریہ تعلیم اور ٹریننگ ، اہلیتی سرٹیفکٹ ، تصدیقات ، ٹریننگ اور دستاویزی ثبوت اور دونوں ملکوں کی حکومتوں کے جاری کردہ طبی فٹنس سرٹیفکٹ کو تسلیم کرنے کا راستہ ہموار ہو گا اور اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان ٹریننگ سرٹیفکیشن اور جہاز رانوں کے بندو بست میں امداد باہمی کا راستہ فراہم ہوگا۔
یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان سود مند ہوگا۔ کیونکہ سوڈان بحری جہاز کی ملکیت رکھنے والا ایک ملک ہے جبکہ ہندوستان جہاز رانوں کو سپلائی کرنے والا ایک ملک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ن ا- ق ر)
U-6022
(ریلیز آئی ڈی: 1597488)
وزیٹر کاؤنٹر : 85