ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ایکو کلب پروگرام کے انعقاد کیلئے ریاست کی نوڈل ایجنسیوں کی پہلی سالانہ میٹنگ
Posted On:
23 DEC 2019 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔23؍دسمبر۔ ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت کے نیشنل گرین کور ’ایکوکلب‘ کے پروگرام پر عملدرآمد کرنے والی ریاستی نوڈل ایجنسیوں (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کی پہلی سالانہ میٹنگ ، گجرات کے کیوڑیا کے مقام پر 20 سے 21 دسمبر 2019 کو منعقد کی گئی ۔ یہ میٹنگ وزارت کے ماحولیاتی تعلیم کے ڈویزن نے ، گجرات کی گیرفاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر منعقد کی تھی۔
اس پروگرام پر عملدرآمد کرنے والی 22ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران نے، نیز گجرات کے ایکوکلب کے تقریباً 200 طلبا ء نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ایک نمائش میں بھی پروجیکٹوں ، وسائل کے ساز و سامان اور تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایکو کلب کے طلباء کے ہاتھوں میں تیار کی گئی دستکاری کی اشیاء رکھی گئیں۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ آئے نیز سیاحوں نے بھی اس پروگرام کا لطف لیا۔
ماحولیاتی تعلیم سے متعلق بیداری اور تربیت (ای ای اے ٹی) وزارت کی ایک مستحکم مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جو 84-1983 سے وجود میں ہے اور اس کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کیلئے ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینا اور ان سرگرمیوں میں طلباء کو شرکت کے لئے آمادہ کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نیشنل گرین کور (این جی سی) ایکو کلب کا پروگرام 2002-2001 میں اس مقصد سے شروع کیا گیا تھا کہ اسکول کے بچوں کو فوری طور پر تجربہ کراتے ہوئے ان کے ماحول ، بات چیت اور ماحولیات کے شعبے میں درپیش مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے ۔ اس پروگرام کا مقصد ماحولیات کے تئیں مناسب رویے پر آمادہ کرنا اور اس کے فروغ سے متعلق معاملات کے تئیں بچوں کو حساس بنانا ہے۔
میٹنگ میں این جی سی ایکو کلب پروگرام پر عملدرآمد کرنے میں ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں کی طرف سے کیے گئے تعاون کا اعتراف کیا گیا اور ایجنسیوں کو ستائش کی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ مزید یہ کہ قومی سطح پر بہترین ایکوکلب ایوارڈ چھتیس گڑھ، کیرالا اورتلنگانہ ایکوکلب کے اُن طلباء کو دیے گئے جنہوں نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ نیز اس پروگرام میں حوصلہ افزائی کیلئے بھی انعامات دیے گئے۔ یہ انعامات گجرات، سکم اور کرناٹک ایکوکلب کے طلباء کو دیے گئے۔ ماحولیاتی تعلیم کے ڈویزن کی طرف سے ایکو کلب کے طلباء کے لئے تیار کیے گئے کتابچے ’ایکو کلب کی جھلکیاں‘جو بین الاقوامی ماحولیاتی کنونشنز و پروگرام سے متعلق ہے اور ماحولیات کی اہمیت کے اہم دنوں سے متعلق ہے۔
اس اسکیم کے تحت طلباء کوماحولیات کے تئیں لگاتار بیدار کیا جارہا ہے اور ماحولیات کے تحفظ کے تئیں اُن کو لگاتار حساس بنایا جارہا ہے۔ یہ نشانہ مقرر کیا گیا ہے کہ 21-2020 میں ،ایکوکلبز کی تعداد کو ،جو فی الحال تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار ہے ، بڑھا کر دو لاکھ کردیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ اس۔ ع ن
U-5993
(Release ID: 1597324)
Visitor Counter : 185