امور داخلہ کی وزارت

امت شاہ نے بھارت وندنا پارک کی سنگ بنیاد تقریب کی صدارت کی


لوگوں کو شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے)کے بارے میں گمراہ کیا جارہا ہے، ایک بھی ہندوستانی شہری کی شہریت ختم نہیں ہوگی:امت شاہ
سی اے اے کا مقصد بغیر ریاست والے پناہ گزینوں کو اہل اور بااختیار بنانا ہے، اس کا مقصد ہندوستان کے کسی شہری کو ،شہریت سے محروم کرنا نہیں ہے: امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں جتنا چاہیں سی اے اے کی مخالفت کریں، مودی حکومت گزشتہ 70 برسوں سے زیادتی کے شکار پناہ گزینوں کو شہریت اور باوقار زندگی دینے کے تئیں پابند عہد
نہرو-لیاقت معاہدے پر 70 برسوں سے صحیح طریقے سے عمل درآمد نہیں کیاگیا اور بالآخر اس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عمل درآمد کیاجارہا ہے: امت شاہ
غیر قانونی کالونیوں کو مستقل کرنے سے 40 لاکھ لوگوں کو انصاف اور وقار حاصل ہوگا: امت شاہ

Posted On: 17 DEC 2019 6:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍دسمبر:مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں بھارت وندنا پارک کے سنگ بنیاد تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل اور ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب ہردیپ سنگھ  پوری بھی موجود تھے۔

Bharat Vandana Park 1.JPG

اس موقع پر حاضری سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ ایک بار بن کر تیار ہوجانے کے بعد مجوزہ پارک ایک اہم سیاحتی مرکز کی شکل اختیار کرلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پارک 200 ایکڑ میں بنایا جائے اور اس پر 550 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور میٹرو اسٹیشن سے قریب ہونے کی وجہ سے اس کی دلکشی بڑھے گی اور یہ ایک سیاحتی مقام کی شکل اختیار کرلے گا۔

شہریت (ترمیمی)قانون کے سلسلے میں جاری مظاہروں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ لوگوں کو سیاسی مفادپرستی کے لئے گمراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے وعدے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شہری کی شہریت ختم  نہیں ہوگی۔جناب شاہ نے کہا کہ سی اے اے کا مقصد ریاست سے محروم پناہ گزینوں کو اہل اور بااختیار بنانا ہے۔ اس کا مقصد کسی بھی ہندوستانی شہری کو شہریت سے محروم کرنا نہیں ہے۔جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ پناہ گزینوں کو شہریت دینا نہرو-لیاقت معاہدے کا ایک جزو تھا، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 70 سال کے بعد نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر  کہا کہ اس ترمیمی قانون کی لوگوں کو جتنی بھی مخالفت کرنی ہے کرلیں، مودی حکومت گزشتہ 70برسوں سے زیادتی کے شکار پناہ گزینوں کو شہریت اور باوقار زندگی دینے کے تئیں پابند عہد ہے۔

Bharat Vandana Park 2.JPG

غیر قانونی کالونیوں کو منظوری دینے کے بارے میں اظہار خیال کرتےہوئے جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی اس اقدام سے 1731 غیر قانونی کالونیوں میں رہائش پذیر 70 لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مرکزی حکومت کی کوششوں سے بالآخر  انصاف ملے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت فی الحال غیر منظور شدہ کالونیوں میں رہائش پذیر 40لاکھ لوگوں کو ملکیت اور وقار کا احساس یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعے جس آیوشمان بھارت اسکیم کا خاکہ تیار کیا گیا ہے اور جسے نافذ کیاجارہا ہے، اس سے 10کروڑ کنبوں سے تعلق رکھنے والے 50کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا اور یہ 5 لاکھ روپے تک کی طبی لاگت تک کے انشورنس کو یقینی بنائے گی، جس میں دوائیاں، اسپتال میں داخل ہونے کے دوران ہونے والا خرچ اور آپریشن کے بعد دیکھ بھال میں ہونے والا خرچ شامل ہے۔انہوں نے جامع ترقی کے لئے حکومت کے ذریعے اٹھائے گئے متعددا قدامات کا ذکر کیا، جس میں پولس بھرتی میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن ، امرت(اے ایم آر آئی ٹ) کے تحت 802 کروڑ روپے کی لاگت سے 18 پروجیکٹوں کا نفاذ اور 11ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 2014 کے بعد دہلی میٹرو کی 112کلو میٹر نئی میٹرو لائنوں کی تعمیر شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کو نریندر مودی حکومت کی کوششوں سے اب کھلے میں رفع حاجت سے پاک شہر بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدر پور تھرمل پاور پاور پلانٹ کو اب کوئلے کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے 35 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 6 لائن والے مجوزہ ایلیویٹیڈ کوریڈور کی تعمیر کی بات بھی کہی، جس سے قومی شاہراہ 148اے پر آمدو رفت آسان بنے گی۔ انہوں نے 90 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے اسکیم کا بھی ذکر کیا۔

 

********

 

م ن۔م م۔ن ع

 

U: 5901



(Release ID: 1596780) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali