امور داخلہ کی وزارت

منشیات کے بین الاقوامی سنڈیکیٹ کا پردہ فاش؛ ہندوستان میں این سی بی نے 100 کروڑ روپے مالیت کی 20 کلوگرام کوکین ضبط کی


آسٹریلیا میں 55 کلوگرام کوکین اور 200 کلوگرام میتھم فیٹامائن ضبط کی گئی؛
بین الاقوامی بازار میں 1300 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی

Posted On: 14 DEC 2019 3:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15 دسمبر 2019/ نیشنل نارکوٹک کنٹرول بیورو (این سی بی) کی دلی زونل یونٹ اور آپریشنز نے ایک بین الاقوامی اور کل ہند سطح پر کام کرنے والے منشیات کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور بہت بڑی مقدا میں کوکین ضبط کی ہے۔

ہندوستان میں این سی بی  کے ذریعے ضبط کی گئی مجموعی  کوکین تقریباً 20 کلوگرام ہے جس کی بین الاقوامی بازار میں قیمت 100 کروڑ روپے ہیں۔ آسٹریلیا میں 55 کلوگرام کوکین اور 200 کلوگرام میتھم فیٹامائن ضبط کی گئی ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی مجموعی بین الاقوامی قیمت تقریباً 1300 کروڑ روپے ہے۔

ہندوستان بھر میں  کی گئی کارروائیوں میں پانچ ہندوستانی ، ایک امریکی شہری ، نائیجرین اور ایک انڈونیشیائی شہری گرفتار ہوا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ ہندوستان میں سائیکوٹراپک منشیات کی کھیپ کنیڈا، آسٹریلیا اور امریکہ سے آتی ہے۔ کوکین اور میتھم فیٹامائن کے شپمنٹ ہندوستان سے آسٹریلیا بھیجے جاتے ہیں۔

این سی بی کے ذریعے ضبط کی کارروائیوں سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات کے کاروبار کا پتہ چلتا ہے، جس کے لیے اِن گروہوں کو مختلف رابطوں کو سمجھنے کے لیے گہری چھان بین کی ضرورت ہے۔ جرائم کی سنجیدگی کے پیش نظر این سی بی نے اِس نیٹ ورک کے رابطوں کی مزید تحقیقات اور  ان کے خلاف مؤثر طریقے سے کارروائی شروع کر  نے کے لیے ایک خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) قائم کی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ا گ ۔ م ت ح ۔

U-5856



(Release ID: 1596533) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Punjabi