صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بغیر لیاقت کے ادویہ کی آن لائن فروخت

Posted On: 13 DEC 2019 12:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13دسمبر 2019/صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت  جناب اشونی کمار چوبے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں   آج لوک سبھا کو بتایا کہ  ملک میں ادویات کی فروخت   ڈرگس اینڈ کاسٹمیٹک ایکٹ 1940  کے التزامات اور  رولز  1945 کے تحت ضابطہ بند کیا جاتا ہے۔    اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹیز  (ایس ایل اے) اپنی لائسنسنگ اور معائنے  کے نظام کے ذریعہ   یہ بندوبست ہوتا ہے۔ایس ایل اے کو ایکٹ اور رولز  کے التزام کی خلاف ورزی کرنے   کے خلاف سخت کارروائی کا آئینی اختیار دیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ    بعض آن لائن پورٹل ہیں جو  ادویات  کی فروخت کرتے ہیں۔  بعض شراکت داروں کی جانب سے ادوایات کی آن لائن فروخت کے تئیں   تشویشات ظاہر کی گئی ہیں۔   ادویات کی بڑے پیمانے پر ادویات کی  آن لائن   فروخت  کوضابطہ بند کرنے کی غرض سے حکومت نے  عوام/ شراکت داروں سے ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس رولز 1945 میں ترمیم کے لئے آرا طلب کی ہیں تاکہ    ای -فارمیسی  کی وساطت سے   ادویات کی فروخت اور ترسیل   کو ضابطہ بند کرنے سے متعلق التزامات شامل کئے جاسکیں اس سلسلہ میں حکومت نے 28 اگست 2018 کو  اپنے جی ایس آر  817 (ای) کے ذریعہ   ضابطوں کا مسودہ شائع کیا ہے۔

ضابطے کے مسودے میں ای-فارمیسی    کےرجسٹریشن  ، ای فارمیسی کا وقتاً فوقتاً معائنہ  ،  ای-فارمیسی  کی وساطت سے ادویہ کی تقسیم کے فروخت کے طریقہ کار،  ای فارمیسی کے ذریعہ   ادویات کے اشتہارات   پر پابندی ،  شکایات کے ازالے کا طریقہ کار ،  ای-فارمیسی کی نگرانی  وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ش س ۔ ج۔

U- 5829


(Release ID: 1596414) Visitor Counter : 87
Read this release in: English , Marathi , Malayalam