ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

یوٹی جموں وکشمیر اور لداخ میں باغبانی کے لئے وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج پر نظر ثانی اور تین سال کی توسیع

प्रविष्टि तिथि: 11 DEC 2019 6:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍دسمبر، وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور  سے متعلق کابینہ کمیٹی نے  باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن ایم آئی ٹی ایچ کے تحت مرکز کے زیرا نتظام علاقے  جموں وکشمیر اور لداخ  میں  باغبانی  کی ترقی کے لئے  وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج  ( پی ایم  ڈی پی) کے  منظور شدہ عناصر  پر نظر ثانی  ؍  دوبارہ  معقول بنانے کے لئے  اس میں  31 مارچ  2022 تک  کی مدت  کی توسیع کو  اپنی منظوری دے دی ہے۔

 سی سی ای اے نے درج  ذیل  کو منظوری دی ہے:

  1. پی ایم ڈی پی  کے عمل در آمد کے لئے معینہ وقت میں  2016 کے بعد  31 مارچ 2019 تک کے لئے توسیع کردی گئی تھی یعنی  یہ  توسیع  اگر ضرورت محسوس کی گئی تو  وزیر زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود  کی منظوری سے  اس میں  زیادہ سے زیادہ 12 ماہ تک کی مزید  توسیع  کے التزام کے ساتھ  31 مارچ 2022 تک کردی گئی ہے۔
  2. پی ایم ڈی پی  کے  قبل کے منظور شدہ عناصر  پر نظر ثانی ؍  اس کے دوبارہ معقول بنانے  کے لئے  اگر ضرورت محسوس کی گئی تو  زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی  منظوری کے ساتھ  500 کروڑ روپے کے  مجموعی  مالی حد کے ساتھ  نظر ثانی  کے لئے   جموں وکشمیر اور لداخ کے درمیان  500 کروڑ روپے کے خرچ کی منظوری دی ہے۔
  3.  لداخ سمیت  غیر منقسم ریاست جموں وکشمیر  میں باقی ماندہ 59.07 کروڑ روپے کے  غیر خرچ شدہ رقم  کو دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا۔

پی ایم ڈی پی کے تحت  منصوبہ عمل کو  مرکز کے زیر انتظام علاقے  لداخ  کے لئے  39.67 کروڑ روپے  اور  مرکز کے زیر انتطام جموں  وکشمیر کے لئے 460.33 کروڑ روپے  کے ساتھ ملاکر  500 کروڑ  روپے خرچ  میں تبدیلی کی گئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر  اور لداخ خطے  میں  پی ایم ڈی پی کا عمل در آمد سے  تقریبا  44 لاکھ یومیہ روزگار  کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے اور اس کے نتیجے میں متعلقہ شعبے جیسے  گریڈنگ  ؍ پیکنگ اکائیوں ، کولڈ ایٹ موسفیئر  ( سی اے) ؍  کولڈ اسٹوریج اکائیوں  اور ٹرانسپورٹیشن کے سیکٹر وغیرہ  میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ چونکہ زیادہ شجر کاری میں ٹیکنالوجی اور باغوں کے پابندی سے رکھ رکھاؤ کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اس کے نتیجے میں پیداواریت میں اضافے کے نتیجے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافے کی وجہ سے باغبانی کے شعبے میں مجموعی اجرتوں  میں اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ش س- ق ر)

U-5759


(रिलीज़ आईडी: 1596029) आगंतुक पटल : 106
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali