امور داخلہ کی وزارت
پولس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہان کا 37 واں قومی سمپوزیم 12 اور 13دسمبر 2019کو دہلی میں منعقد ہوگا
سمپوزیم کا مرکزی خیال-شیئرنگ اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2019 4:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍دسمبر:بیورو آف پولس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی)نئی دہلی میں واقع اپنے صدر دفتر میں 12 اور 13 دسمبر 2019 کو پولس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز کے سربراہوں کا 37ویں قومی سمپوزیم کا انعقاد کررہا ہے۔ حکومت ہند کے لوک پال کے رکن محترمہ ارچنا راما سندرم، آئی پی ایس(سبکدوش)، سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس کی مہمان خصوصی ہوں گی، جبکہ انٹلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جناب راجیو جین، آئی پی ایس(سبکدوش)اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔سپوزیم کا مرکزی خیال‘‘شیئرنگ اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال’’ہے۔
سمپوزیم میں ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یو ٹی)کے ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز، سی اے پی ایف اور سی پی اوز کے تقریباً 200 سربراہوں کی شرکت متوقع ہے۔سمپوزیم کے پینل ڈسکشنز کے منتخب موضوعات ہیں-‘صلاحیت سازی کو بڑھا:شراکت اور اشتراک کے ذریعے’،‘سیکھنے والوں کی نفسیات کی تئیں افہام و تفہیم، ہنرمندی کا فروغ:رابطہ اور نیٹ ورکنگ کا کردار نیز شیئرنگ اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال’ہے۔
مزید برآں‘پولس ٹرینگ پالیسی’،‘ٹرینر ڈیولپمنٹ پروگرام’ اور ‘ہندوستانی پولس کے لئے ضروری تجزیے کی ٹرینگ’ جیسے موضوعات پر گروپ تبادلہ خیال اور مکالے کے لئے مندوبین کو تین گروپوں میں تقسیم کیاجائے گا۔قدرو قیمت میں اضافے اور تبادلہ خیال کی رہنمائی میں گروپوں کی مدد کے لئے ماہر مشاورت کاروں کا انتظام کیا گیا ہے۔مقررین سے ‘آٹونومی اِن گورننس-مہاراشٹر پولس اکیڈمی’، ‘جدید ترین تربیتی بنیادی ڈھانچہ-بہار پولس اکیڈمی، راج گیر’ اور ‘جدید ترین تربیتی بنیادی ڈھانچہ-سی اے پی ایف اکیڈمی، کھادرپور، ہریانہ’ جیسے بہترین طریقہ کار اور موضوعات پر اپنے مقالے پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
********
م ن۔ش س۔ن
U: 5752
(रिलीज़ आईडी: 1596015)
आगंतुक पटल : 102