وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ڈائرکٹر جنرل پولیس / انسپکٹر جنرل پولیس کی 54 ویں کانفرنس سے خطاب کیا

Posted On: 08 DEC 2019 6:20PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 09دسمبر /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7-8 دسمبر، 2019 کو پونے میں ڈائرکٹر جنرل پولیس اور انسپکٹر جنرل پولیس کی 54 ویں کانفرنس میں شرکت کی۔ ان دو روزہ قائدانہ تبادلہ خیالات اور گرانقدر مشوروں کے علاوہ وزیر اعظم نے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے بھی خطاب کیا۔علاوہ از یں وزیر اعظم نے انٹیلی جنس بیورو کے افسران کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر پریزیڈنٹ پولیس میڈل بھی عطا کئے۔

            وزیر اعظم کی ہدایت پر، نظریات اور تجربات کے با معنی تبادلے کی حوصلہ افزائی کی غرض سے، یہ کانفرنس جو پہلے ایک روزہ ہوا کرتی تھی،اب 2015 سے سہ روزہ کر دی گئی ہے۔ مزید بر آں، اس کانفرنس کا جائے مقام دلّی سے بدل کر کے ملک کے مختلف حصوں میں کر دیا گیا ہے۔ کانفرنس کے خاکے میں بھی واضح تبدیلی کی گئی ہے یعنی کہ کانفرنس میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موجودگی۔رواں سال، اندرونی و بیرونی سلامتی سے متعلق مسائل مثلاً دہشت گردی، نکسل واد، ساحلی سیکورٹی، سائبر دھمکیاں، بنیاد پرستی اور منشیاتی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے گیارہ زبر دست اجلاس منعقد کئے گئے ہیں۔

            بہتر نتائج اخذ کرنے کے لئے پالیسی سازی اور عمل در آمد کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے حتمی سرگرم منصوبوں سے ٹھوس نتائج بر آمد کرنے پر زور دیا۔

            وزیر اعظم نے ملک میں امن و سکون کی بر قراری اور حالات کو ساز گار بنائے رکھنے کے لئے پولیس فورس کی حکمت عملی پر مبنی اور محتاط کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کے پیچھے ثابت قدمی سے کھڑے ہوئے ان کے کنبوں کے تعاون کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے۔  وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ہمہ وقت پولیس فورس کی شبیہ کو بہتر بنا نے کے لئے کوشاں رہنا چاہئیے تاکہ خواتین اور بچوں سمیت سماج کے تمام طبقے میں ان کے تئیں اعتماد قائم ہو۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی سلامتی اور تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں پولیس موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

            وزیر اعظم نے پولیس محکموں کے سر براہان پر زور دیا کہ وہ کانفرنس کے جوش و خروش اور جذبے کو ضلع کے پولیس اسٹیشن (تھانے) کی نچلی سطح تک پہنچائیں۔ مختلف ریاستی پولیس فورس کے ذریعہ پیش کئے گئے سپاس ناموں کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بہترین عمل کی ایک جامع فہرست مرتب کی جائے اور  تمام ریاستوں اور مر کز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اس پر عمل در آمد کیا جائے۔

            وزیر اعظم نے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی و فروغ میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا جو کہ حکومت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے ان ریاستوں کے ڈائرکٹر جنرل پولیس صاحبان سے ترقیاتی پروگراموں کے لئے ساز گار  ماحول تیار کرنے کی غرض سے مزید کوششیں کرنے پر زور دیا۔

            وزیر اعظم نے اپنے اختتامی کلمات میں پولیس افسران پر اپنی روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی میں روز مرہ بڑھنے والے دباؤ کا اعتراف کیا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں انہیں شک و شبہہ ہو، تو انہیں سول سروس امتحان کی تیاری کے دوران جوش اور جذبے کے مظاہرے کو یاد رکھنا چاہئیے اور قومی مفاد کے لئے سماج کے غریب ترین طبقات کی بھلائی کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلسل کام جاری رکھنا چاہئیے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5649



(Release ID: 1595511) Visitor Counter : 135