وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ماریشس کے وزیراعظم سے ملاقات کی

Posted On: 06 DEC 2019 3:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06؍دسمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ماریشس کے وزیراعظم عزت مآب پروند جگنوتھ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم جگنوتھ اپنی اہلیہ محترمہ کوبیٹا جگنوتھ کے ہمراہ ، ہندوستان کے اپنے نجی دورے پر ہیں۔

وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے وزیراعظم جگنوتھ کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور  ان کے اتفاق رائے سے دوبارہ منتخب ہونے کے لئے عزت افزائی کی۔ وزیراعظم جگنوتھ نے، وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور  دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات  کو مزید گہرہ کرنے اور باہمی رابطوں کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم جگنوتھ نے ماریشس میں متعدد ترقیاتی  کو آپریشن پروجیکٹوں کے نفاذ میں ہندوستان کے تعاون کی ستائش کی۔ ان پروجیکٹس میں میٹرو ایکسپریس پروجیکٹ، ای این ٹی اسپتال ، سوشل ہاؤسنگ پروجیکٹ شامل ہیں، جنہوں نے  ان کے عوام کی زندگی  کوحقیقی طور پر فائدہ پہنچایا ہے۔ وزیراعظم جگنوتھ نے ، ماریشس کی چہ طرفہ ترقی  کی رفتار میں تیزی لانے اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے اسکوپ ؍ دائرے کو بڑھانے اور  نئی اصطلاح میں اپنی ترجیحات میں شامل کرنے  کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اس کوشش میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ حکومت اور ماریشس کے عوام کے لئے ، ہندوستان کی جانب سے  دلی تعاون فراہم کیا جائے گا اور ایک بہتر، سیکیور، پائیدار اور خوشحال ماریشس کی تعمیر اور ان کی امیدوں پر پورا ترنے کے لئے تعاون جاری رہے گا۔

 دونوں لیڈروں نے آپسی مفاد اور ترجیحات کی بنیاد پر قریبی کثیر رخی باہمی  تعلقات کی تعمیر اور ایک دوسرے کے ساتھ نئے امید افزا ء نئے مواقعوں کو تلاش کرنے پر اپنی  رضامندی کا اظہار کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5636



(Release ID: 1595381) Visitor Counter : 68