صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پی ایم ایس ایس وائی کے تحت سپر اسپیشلٹی اسپتال

Posted On: 06 DEC 2019 1:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6دسمبر 2019/ صحت اور کنبہ بہبود کے   وزیر  مملکت  جناب  اشونی کمار چوبے نے   ایک سوال کے تحریری جواب میں   آج لوک سبھا کو بتایا کہ   صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نے   اپنے    14 جون 2018 کےمراسلہ نمبر  Z28016/37/2018/PMSSY-1۔کے ذریعہ پردھان منتری سووستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت   پروجیکٹ کے اپرگریڈیشن کے لئے   پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے  والی ایجنسی  (ای اے) کے   کردار اور ذمہ داریوں  سے متعلق رہنما خطوط کے ساتھ  طبی آلات کی   خریداری ، تنصیبات  اور انہیں فعال بنانے   کے  لئے پروجیکٹ کی خریداری  کے معاون ایجنسی  (پی ایس اے) اور  متعلقہ    میڈیکل کالج    کے لئے  پروجیکٹوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل    سےمتعلق  رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔

 پی ایم ایس ایس وائی  کے   اپ گریڈیشن پروگرام  مرحلہ تین کے تٰحت    گوالیار کے   گجراراجہ میڈیکل کالج   میں  سپر اسپیشلٹی بلاک     (ایس ایس بی) کی تعمیر کا کا م مکمل ہوگیا ہے۔  ایس ایس بی میں  موڈیولر  آپریشن  تھیٹر (ایم او ٹی) ، میڈیکل گیس پائپ لائن  سسٹم (ایم جی پی ایس) اور سینٹرل  اسٹرائیل سروسیز ڈپارٹمنٹ   کا کام  مکمل ہوگیا ہے۔ پروجیکٹ کے اپرگریڈیشن کے لئے   28.97 کروڑ روپے  کی مالیت  کے   56 طبی آلات کی خریداری کا آرڈر دیا گیا ہے اس میں سے    45 آئٹیم  قبل ہی ڈلیور  ہوگئے ہیں۔ 210 بستروں  (30 آئی سی یوبستر اور 12 ڈائلیسیس بیڈ سمیت)  والے    سپراسپیشلٹی بلاک کی    تعمیر سمیت    میڈیکل   کالج   کے اپرگریڈیشن  میں     6محکمے شامل ہیں جن کے نام   جی آئی میڈیسن،  جی آئی   سرجری،  نیورولوجی، نیفرولوجی،  نیوناٹولوجی اور پیڈیاٹرک   سرجری کے علاوہ  چھ آپریشن   تھیٹر (او ٹی) شامل ہیں۔

میڈیکل کالج کے لئے جانچ کرنے والے آلات جیسے   1000 ایم اے ایکسرے ، کمپیوٹر کی مدد سے ریڈیو گرافی،  ایم آر آئی 1.3  رنگین ڈوپلر ،  اینڈواسکوپ  اور ڈائیلاسیز کی مشینیں خریدی گئی ہیں۔  

پی ایم ایس ایس وائی  اپگریڈیشن پروجیکٹ کے تحت     سہولیات  پیدا کرنے کے لئے مطلوبہ افرادی قوت کا انتظام کرنا   اور  اضافی    پی جی سیٹیں  پیدا کرنے کے لئے   ایم سی آئی /این ایم سی کو تجویز ارسال کرنے کی ذمہ داری    سرکاری میڈیکل کالج   /متعلقہ ریاستی حکومت کی ہوتی  ہے۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔  ش س  ۔ ج۔

U- 5620

 


(Release ID: 1595340) Visitor Counter : 69
Read this release in: English , Bengali