کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی کابینہ نے پرگتی میدان میں ایک پانچ ستارہ ہوٹل تعمیر کرنے کے لئے اراضی کی مفید تبدیلی کو منظوری دی
آئی ٹی پی او کا بڑا پروجیکٹ،پرگتی میدان کو ایک عالمی معیار کا بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر بنانے کے لئے از سر نو ترقی دی جائے گی
پرگتی میدان میں 99 برس کے لیز ہولڈ کی بنیاد پر 3.7ایکڑ اراضی کو منتقل کرنے کے لئےآئی ٹی پی او کو مجاز قرار دیاگیا ہے
جدید ترین سہولتوں سے آراستہ پانچ ستارہ ہوٹل کی ترقی اور آپریشن کے لئے آئی ٹی ڈی سی اور آئی آر سی ٹی سی خصوصی مقصد کی ایک کمپنی کا قیام کریں گے
ہوٹل کی سہولت سے آئی ای سی سی پروجیکٹ کی قدرو قیمت میں اضافہ ہوگا اور روزگار پیدا کرنے کے مواقع کے ساتھ ہندوستان کوتجارت اور کاروبار کے ایک عالمی مرکز کی حیثیت سے فروغ دیا جاسکے گا
نہایت اہم بین الاقوامی تجارتی میلے کو بڑھاوا ملے گا، جو ’میک اِن انڈیا‘، ’اسکل انڈیا‘اور اِنویسٹ انڈیا جیسے متعدد فلیگ شپ اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گا
آئی ای سی سی پروجیکٹ کا کام زور وشور سے جاری ہے اور اس کے سال 21-2020میں مکمل ہوجانے کا پورا امکان ہے
Posted On:
04 DEC 2019 1:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،04؍دسمبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 611 کروڑ روپے کی قیمت کے عوض 99 برس کی فکسڈ لیز ہولڈ کی بنیا دپر پرگتی میدان کی 3.7 ایکڑ اراضی کی منتقلی کے منصوبے کو اپنی منظوری دی ہے۔اس کے لئے تجارت کو فروغ دینے سے متعلق ہندوستانی تنظیم (آئی ٹی پی او)کوخصوصی مقصد کی ایک کمپنی بنانے کے لئےمجاز بنایا گیا ہے۔یہ خصوصی مقصد کی کمپنی انڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) اور انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی)کے ذریعے مشترکہ طورپر بنائی جائے گی، جوکہ ایک پانچ ستارہ ہوٹل کی ترقی اور آپریشن کے کام کو انجام دے گی۔
بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی )پروجیکٹ کا نفاذ کا کام زور وشور سے جاری ہے اور اس کے سال 21-2020ء میں مکمل ہوجانے کا پوراامکان ہے۔
پرگتی میدان میں ہوٹل کے پروجیکٹ کو نہایت ہی تیزی کے ساتھ تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مقصد کی کمپنی (ایس پی وی)تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ ان اقدامات میں طویل مدتی فکسڈ لیز کی بنیاد پر ہوٹل کی تعمیر ، اس کو چلانے اور بندوبست (براہ راست یا ایک پیشہ ور برانڈ کے ذریعے)کے لئے ایک شفاف مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے ایک مناسب ڈیولپر اور تیسری پارٹی کے آپریٹر کاانتخاب شامل ہیں۔
بہترین معیارات اور خدمات کے ساتھ ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے اور سیاحت کے شعبے میں انقلاب لانے کے حکومت کے وژن کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے آئی ٹی پی او، پرگتی میدان کو ایک عالمی درجے کے بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) میں منتقل کرنےکے لئے اس کی از سر نو تعمیر کے بڑے پروجیکٹ کو نافذ کررہی ہے۔دنیا بھر میں میٹنگوں ، اقدامات، کانفرنسز اور نمائشوں(ایم آئی سی ای) کے مرکز؍مقام کی سہولتوں سے آراستہ ایک ہوٹل کی سہولت لازمی جزو بن چکا ہے۔
ہوٹل کی سہولت،آئی ای سی سی پروجیکٹ کا جزو لا ینفک ہے۔ اس سے ہندوستان کو میٹنگوں، پہل قدمیوں، کانفرنسوں اور نمائشوں (ایم آئی سی ای)مرکز کی حیثیت سے فروغ حاصل ہوگا اور اس کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ تجارت اور کاروبار کو بھی کافی بڑھاوا ملے گا۔پانچ ستارہ ہوٹل کی تعمیر سے آئی ای سی سی پروجیکٹ کی قدروقیمت میں اضافہ ہوگا اور اس سے ہندوستان کی تجارت اور صنعت کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔
مزید برآں بین الاقوامی تجارتی میلہ، جس میں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں اور جس میں لاکھوں چھوٹے تاجر شرکت کرتے ہیں،انہیں بھی پرگتی میدان کی اس تبدیلی سے فائدہ ملے گا۔اضافہ شدہ سہولتوں اور جدید ترین آسائشوں سے بین الاقوامی تجارتی میلے میں شریک ہونے والے تاجروں، صنعت کاروں اور سیاحوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا۔ اس سے تجارتی میلے میں اعلیٰ ترین سطح پر لوگوں کی آمد ورفت کو یقینی بنایاجاسکے گا۔اس سے بین الاقوامی تجارتی میلے کو نئی قوت فراہم ہوگی ، تاجروں اور صنعت کاروں کو اپنے تجارتی اُفق کو وسیع تر کرنے کے لئے ایک شاندار پلیٹ فارم ہوگا۔علاوہ ازیں اس سے ہندوستان کے سازو سامان اور خدمات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
********
م ن۔م ع۔ن ا
U: 5550
(Release ID: 1594942)
Visitor Counter : 114