بھارتی چناؤ کمیشن
بھارت کا انتخابی کمیشن سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن کی پیش رفت کا آن لائن پتہ لگانے کے نظام (پی پی آر ٹی ایم ایس )پر عمل کرے گا
Posted On:
03 DEC 2019 11:47AM by PIB Delhi
نئی دہلی 03 دسمبر۔بھارت کے انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کے اندراج کے نظام اور طریق کار پر نظر ثانی کی ہے۔نئے رہنما خطوط یکم جنوری 2020سے نافذالعمل ہوں گے ۔اس کے مطابق ’’ پولیٹیکل پارٹیز رجسٹریشن ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم ( پی پی آر ٹی ایم ایس ) یعنی سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن کی پیش رفت کا پتہ لگانے کا نظام ایک آن لائن پورٹل کے ذریعہ عمل میں لایاجائے گا تاکہ درخواست گزاروں کی طرف سے ان کی درخواست کی صورتحال کا پتہ لگ سکے ۔اس نظام کی ایک خاص بات یہ ہے کہ درخواست گزار ( جو یکم جنوری 2020 کے بعد) پارٹی کے رجسٹریشن کے لئے درخواست دے رہا ہے ) اپنی درخواست کی پیش رفت کا پتہ لگاسکے گا اور ایس ایم ایس نیز ای – میل کے ذریعہ اسے تازہ ترین حالت سے واقف کرایا جائے گا۔ درخواست گزار کے لئے ضروری ہے کہ اگر وہ اپنی درخواست کی پیش رفت کے بارے میں جاننا چاہے تودرخواست کے اندر اپنا /پارٹی کا موبائل نمبر اور ای – میل پتہ درج کرے ۔
یہ رہنما خطوط انتحابی کمیشن کی ویب سائٹ : https://eci.gov.in. پر ڈال دئے گئے ہیں۔
سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن کا احاطہ ،نمائندگی کے عوامی قانون 1951 کی دفعہ 29 اے کے ضابطوں کے تحت کیا جاتا ہے ۔جو پارٹی اس ضابطے کے تحت کمیشن سے اپنا رجسٹریشن کرانا چاہتی ہے ،اسے پارٹی کی تشکیل کی تاریخ سے 30دن کے اندر متعلقہ فارمیٹ میں درخواست دینا ہوتی ہے ۔ جس میں پارٹی کے بارے میں ابتدائی معلومات درج ہوتی ہیں مثلاََ پارٹی کا نام ، پتہ ، مختلف یونٹوں کی رکنیت کی تفصیلات ، عہدے داروں کے نام وغیرہ ۔ ان سب چیزوں کی ضرورت عوامی نمائندگی قانون 1951 کے تحت پڑتی ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-5521
(Release ID: 1594665)
Visitor Counter : 203