سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک حادثات کے خدشے والے علاقوں کے شناخت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 DEC 2019 3:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،02  دسمبر :سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کی وزارت نے عالمی بینک کی امداد سے ایک پروجیکٹ ‘‘مربوط سڑک حادثات ڈاٹابیس (آئی آراے ڈی ) ’’کوآگے لے جانے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس پروجیکٹ کا اہم مقصد ایپ پرمبنی سوفٹ ویئرکے ذریعہ حادثات  کی جگہ پرحادثات  کے ڈاٹاکو جمع کرنا اور اس کا تجزیہ کرنا ہے تاکہ سڑک کے  سنگین  خطرات کے حامل مقامات   اورخطرات کے دیگرعلاقوں کی شناخت  کی جاسکے  ۔

سال 2011سے لے کر 2014تک سڑک حادثات /ہلاکتوں کی بنیاد پر سنگین خطرات کے حامل 789مقامات  کی شناخت کی گئی ہے ۔ قومی شاہراہوں ( این ایچ ) کے علاقوں میں کل 660 سنگین خطرات  کے حامل علاقے ہیں جب کہ ریاستی حکومت کے تحت آنے والی سڑکوں میں 129سنگین خطرات کے حامل علاقوں  کی شناخت کی گئی ہے ۔ 395سنگین خطرات والے علاقوں  کی پہلے ہی مرمت کی جاچکی ہے جب کہ 215علاقوں کی مرمت کاکام  قومی شاہراہوں کے علاقو ںمیں نفاذ کے مرحلے  میں ہے ۔

سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  یہ اطلاع فراہم کی ۔

*****

U-5511


(ریلیز آئی ڈی: 1594585) وزیٹر کاؤنٹر : 122
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Bengali