بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت

مجموعی گھریلو پیداوار میں 29.7 فیصد اور  ہندو ستانی بر آمدات میں 49.66 فیصد حصہ ایم ایس ایم ایز کا ہوتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 DEC 2019 3:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02؍ دسمبر،  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 29.7 فیصد اور  ہندو ستانی بر آمدات میں 49.66 فیصد حصہ ایم ایس ایم ایز کا ہوتا ہے۔  حکومت نے قرضے سے منسلک سرمایہ کی سبسڈی اور  ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اسکیم (سی ایل سی ایس- ٹی یو ایس)  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی  صنعتوں کے  کلسٹر  کے ترقیاتی پروگرام ، حصولیابی اور بازار سے متعلق مدد  اور  بین الاقوامی نما ئشوں ؍  تجارتی میلوں ؍ کانفرنسوں؍  سمِٹ ؍ ورکشاپس میں شرکت کے لئے  ایم ایس ایم ایز  کو  مدد فراہم کرنے جیسی اسکیموں کے ذریعے  حکومت نے  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور  درمیانی صنعتوں  (ایم ایس ایم ایز)  کی  مسابقتی اہلیت  میں اضافے کے لئے  بہت سی  پہل کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-5490


(ریلیز آئی ڈی: 1594510) وزیٹر کاؤنٹر : 67
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Bengali