محنت اور روزگار کی وزارت

صنعتی تعلقات ضابطہ بل، 2019کو آج لوک سبھا میں متعارف کرایا گیا

Posted On: 28 NOV 2019 3:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍نومبر:محنت اور روزگار کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج لوک سبھا میں صنعتی تعلقات ضابطہ بل، 2019 کو متعارف کرایا۔لوک سبھا میں صنعتی تعلقات ضابطہ بل کو پیش کرتے ہوئے جناب  سنتوش کمار گنگوار نے کہا کہ اس ضابطے کو مزدور تنظیموں کے نمائندوں ،آجروں کی تنظیموں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ وسیع ترتبادلہ خیال اور  صلاح و مشورہ کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

اس بل کا مقصد مزدور تنظیموں سے متعلق قوانین میں ترمیم کرنا اور اسے مستحکم کرنا،  صنعتی اسٹیبلش منٹ اوراداروں نے روزگار کی صورتحال کو بہتر بنانااور صنعتی تنازعات کی تحقیقات اور ان کا تصفیہ کرنا ہے۔

صنعتی تعلقات سے متعلق ضابطوں کے اس مسودے کو درج ذیل تین محنت سے متعلق مرکزی ایکٹ، ٹریڈ یونین ایکٹ1926، صنعتی روزگار (اسٹینڈنگ آرڈرز) ایکٹ،1946 اور صنعتی تنازعات ایکٹ،1947کے متعلقہ قوانین کو  یکجا کرنے، سہل بنانے اور معقولیت پر مبنی بنانے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

مرکزی کابینہ بنے 20 نومبر 2019ء کو  صنعتی تعلقات ضابطہ، 2019ء کو منظوری دی تھی۔

فوائد:

دو رکن پر مشتمل ٹرائبونل(ایک رکن کی جگہ) کا قیام  ایک ایسے تصور کو متعارف کرے گا کہ کچھ اہم معاملات کا تصفیہ مشترکہ طورسے کیا جائے گا، جبکہ بقیہ معاملات کا تصفیہ ایک واحد رکن کے ذریعے کیاجائے گا، جس کے نتیجے میں معاملات کا تیزی کے ساتھ نپٹارہ ہوگا۔

موجودہ ضابطوں میں نرمی لانا(ملازمین کی تعداد میں تخفیف وغیرہ کرنے سے متعلق)اس کے لئے مجاز حکومت کی جانب سے پیشگی منظوری کے لئے  ابتدائی عمل کو 100 ملازمین کے لئے جوں کا توں رکھا گیا ہےاور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، تاہم نوٹیفکیشن کے ذریعے ‘‘ملازمین کی اس تعداد میں تبدیلی لانے کے لئے ایک نئے ضابطے کا اضافہ کیا گیاہے۔

ورکروں کو قرض فراہم کرنے کےلئے دوبارہ ہنرمندی کے فنڈ کا استعمال کیا جائے گااس کے لئے بعد میں طریقہ کار وضع کئے جائیں گے۔

روزگار کی فکسڈمدت کی تعریف کی گئی ہے اوراس کے تحت کوئی نوٹس پیریڈ درکار نہیں ہوگی۔تخفیف سے متعلق ہرجانے کی ادائیگی کو البتہ باہر رکھا گیا ہے۔

تنازعات کا تصفیہ کرنے کے لئے سرکاری افسروں کو اختیارات دینے،بشمول تاوان اور جرمانہ کے اختیارات دینے کے سبب ٹرائبونل پر تنازعات کے تصفیہ کا بوجھ کم ہوگا۔

 

********

 

م ن۔م ع۔ن ع

 

U: 5423



(Release ID: 1594087) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Marathi , Hindi