بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
منی پور میں لوک تک اندرون ملک آبی راستوں کے پروجیکٹ کے فروغ کیلئے 25 کروڑ 58 لاکھ روپئے کے پروجیکٹ کو منظوری
Posted On:
28 NOV 2019 10:42AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔28؍نومبر۔جہاز رانی کی وزارت نے آج مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت منی پور میں ’لوک تک‘ اندرون ملک آبی راستوں کی بہتری کے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 25.58 کروڑ روپئے ہے۔ لوک تک جھیل منی پور میں موئیرانگ کے علاقے میں شمال مشرق میں تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔
ایک سرکاری بیان میں جہاز رانی کی وزارت (آزادانہ چارج) اور کیمیاوی مادوں و کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ شمال مشرق ایک خوبصورت خطہ ہے جہاں حیرت انگیز قدرتی مناظر پائے جاتے ہیں اور یہاں سیاحت کے مقصد سے روزگار کے بہت سے موقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے شمال مشرقی ریاستوں میں اندرون ملک پانی کے راستے ٹرانسپورٹ رابطوں کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
لوک تک ترقیاتی اتھارٹی کے چیئرمین اور کھرئی (منی پور) کے ایم ایل اے جناب ایل سوسندرو میتی، جہاز رانی اور کیمیاوی مادوں و کیمیاوی کھادوں کے وزیر (آزادانہ چارج) جناب منسکھ منڈاویہ نے نئی دلّی میں کل اس تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-5415
(Release ID: 1593945)
Visitor Counter : 168