ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے میں وادی کشمیر میں ٹرین خدمات بحال کی فی الحال کل 16 گاڑیاں چل رہی ہیں

Posted On: 26 NOV 2019 2:54PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،26؍نومبر:موسم سرما کے دوران وادی کشمیر میں ہونے والی برف باری سے اکثر وبیشتر گاڑیوں کی آمدو رفت  میں رخنہ پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں وادی کشمیر میں ٹرین چلانے کو نقل و حمل کا سب سے بہتر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ہندوستانی ریلوے نے بارہمولہ سے بانیہال (138کلومیٹر) کے درمیان پورے علاقے میں ٹرین کے ذریعے ہزاروں مقامی مسافروں کو سفر کرنے کا فائدہ پہنچانے کے لئے ٹرین خدمات بحال کردی ہیں۔ وادی کشمیر میں ٹرین خدمات کی بحالی کا فیصلہ ضروری سیکورٹی آڈٹ اور گورنمنٹ ریلوے پولس ، جموں وکشمیر کے ذریعے یقین دہانی کے بعد کیا گیا۔

حال ہی میں 7نومبر 2019ء کو بھاری برف باری کی وجہ سے ریلوے ٹریک 20 سے45 سینٹی میٹر  برف کی موٹائی  سے ڈھک گئے تھے۔ ریلوے ٹریک سےبرف کو ہٹانے کے لئے برف کاٹنے والی مشینوں کی خدمات لی گئی تھیں۔ریلوے ٹریک پر محفوظ آپریشن کی اجازت دینے سے پہلے سری نگر- بارہمولہ سیکشن اور سری  نگر-بانیہال سیکشن کو صاف کردیا گیا تھا۔

اس کے مطابق 10 نومبر 2019ء کو سری نگر-بارہمولہ ریل سیکشن کے درمیان اور 16 نومبر 2019ء کو سری نگر-بانیہال سیکشن کے درمیان ٹرائل رن شروع کئے گئے تھے۔

سری نگر-بارہمولہ کے درمیان دو جوڑی ٹرینوں کی ایک محدود مسافر سروس کا آغاز 12 نومبر 2019ء کو 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے 10 بجے سے3 بجے کے درمیان شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دو جوڑی ٹرین خدمات کو چلانے کی اجازت 17نومبر 2019ء کو 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے سری نگر-بانیہال سیکشن کے درمیان دی گئی تھی۔

اب ٹرین خدمات کی مدت 5 گھنٹے سے بڑھا کر 9 گھنٹے یعنی 8 بجے سے لے کر5 بجے تک  کردی گئی ہیں۔ مزید برآں سیکشن کو اس کی معمول کی رفتار یعنی 100کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے بحال کردیا گیا ہے۔کل 16 گاڑیاں فی الحال چل رہی ہیں۔پہلی ٹرین 8 بج کر 5 منٹ پرچلتی ہے اور تمام ٹرین خدمات 5 بجے ختم ہوجاتی ہیں۔

 

 

********

 

م ن۔م ن۔ن ع

U: 5367


(Release ID: 1593629) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Bengali