وزارت اطلاعات ونشریات

مشترکہ فلم سازی ہندوستان اور روس  کی روح کو  ایک ساتھ کردے گی: روسی سفیر نیکولے کوداشیو


ہندوستانی عوام میں  روسی فلموں کیلئے بہت زیادہ دلچسپی: ماریہ لمیشو

Posted On: 21 NOV 2019 8:44PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔21؍نومبر۔ہندوستان میں روس کے سفیر جناب نیکولےکوداشیو نے کہا ہے کہ فلموں کے ذریعے  مشترکہ فلم سازی  اور ثقافتی تبادلے  سے ہندوستان اور روس  کی روح  ایک ساتھ آجائے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان  ثقافتی تبادلوں کی توسیع کیلئے  ستمبر 2019 میں  روس کے  ولادی ووستوک  میں ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔  روسی سفیر نے کہا کہ  اب وقت آگیا ہے کہ  ایک ساتھ کام کرکے اور ہمارے مشترکہ اہداف تک پہنچ کر اس معاہدے سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ جناب نیکولے کوداشیو نے  گووا کے پنجی میں آج پچاسویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا میں  ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

سوالات کا جواب دیتے ہوئے جناب کوداشیو نے کہاکہ یہ سچ ہے  کہ ہندوستان میں عصری روسی ادب کی  مناسب نمائندگی نہیں کی جاتی ہے ، حکومت نے  ہندی میں دس بہترین روسی کتابوں اور روسی زبان میں  دس بہترین ہندوستانی کتابوں  کی اشاعت کرکے  اس خلا کو پُر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں بھی  مزید تبادلے اور امداد باہمی کے لئے  کوششیں جاری ہیں۔ جناب نیکولے کوداشیو نے کہا کہ  روس دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکے تئیں پُرعزم ہے۔

روسی سفیر نے آئی ایف ایف آئی  کے پچاسویں  ایڈیشن میں   ایک شراکت دار ملک کے طور پر روس کو منتخب کرنے کیلئے  حکومت ہند اور گوا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 

روس میں ہندوستانی فلموں کی رسائی اور مقبولیت  کے بارے میں جناب کوداشیو نے کہا کہ روس میں ایک ہندوستانی چینل ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ملک میں  ناظرین کیلئے  بالی ووڈ کی فلمیں  پیش کرتا ہے۔

آئی ایف ایف آئی میں  روسی وفد کی سربراہ  اور  کینورپورٹر کے ایڈیٹر اِن چیف محترمہ ماریہ  لمیشو نے کہا کہ ہندوستانی عوام میں روسی فلموں کے تئیں بہت زیادہ دلچسپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’روس کی وہ مختلف فلمیں جنہیں  بین الاقوامی ایوارڈ اور پذیرائی ملی ہے  انہیں آئی ایف ایف آئی میں نمائش کیلئے  ہندوستان لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ’ابیگیل ‘ جیسی فلمیں نوجوانوں کے تخیل کو پیش کرتی ہیں۔

ماریہ لمیشو نے مزید کہا کہ مشترکہ فلم سازی کے معاہدے کے مطابق  فلم کا چالیس فیصد بجٹ وزارت ثقافت کو واپس لوٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے مستقبل کیلئے ممکنہ مشترکہ فلم سازی کیلئے  ملاقاتوں کا راستہ ہموار کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔

’بین پول‘ جو کہ کنٹری فوکس سیکشن میں دکھائی جانے والی آٹھ فلموں میں سے ایک ہے،  اس کی سرکردہ اداکارہ  اور  کئی انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی  محترمہ وکٹوریہ  میروشینچینکو نے کہاکہ ’بین پول ‘ فلم میں روس کی تاریخ میں مشکل دور کو دکھایا گیا ہے۔ ’ابیگیل‘  فلم میں  روسی اداکار پیٹر زیکاویکا نے کہا کہ وہ بچپن میں ٹیلی ویژن پر رامائن کو دیکھ کرکے بڑے ہوئے اور یاد کیا کہ رامائن نے کس طرح انہیں  ہندوستان کے روحانی پہلو سے جوڑنے میں مدد کی۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں کچھ ہندوستانی  اداکاروں کو اپنے ساتھ قریب لانے کیلئے فیسٹول کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنے تیسرے آئی ایف ایف آئی  میں  شامل ہونے والی  اداکارہ انفیسا چیرنک نے کہا کہ وہ ہندوستانی سنیما کو پسند کرتی  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی کسی بھی فلم کو فیسٹول میں دکھایا گیا نہیں تاہم وہ یہاں اپنے وفد کی حمایت کیلئے  آئی ہیں۔

روسی فلم ’ابیگیل‘ کے اداکار گلوبی بوچکووف نے بھی  میڈیا کانفرنس میں شرکت کی۔ اداکاروں نے مستقبل میں ہندوستانی فلموں میں اداکاری کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ن ا۔ع ن

U-5302



(Release ID: 1593006) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali