وزارت اطلاعات ونشریات

بھارت کے 50ویں بین الاقوامی فلمی میلہ (آئی ایف ایف آئی) 2019 کے بھارتیہ پنورما سیکشن کا افتتاح ہوا

Posted On: 21 NOV 2019 1:39PM by PIB Delhi

بھارت کے 50 ویں بین الاقوای فلمی میلہ (آئی ایف ایف آئی)2019 کا ہندوستانی پنورما سیکشن آج گوا کے پنجم میں واقع آئی این ایکس میں جناب ابھیشیک شاہ کی ہدایت میں بنی غیر فیچر زمرے کی قومی ایوارڈ یافتہ گجراتی فلم  ‘ہیلارو’ کی نمائش کے ساتھ کھل گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہاں غیر فیچر فلم کے زمرے میں جناب آشیش پانڈے کی ہدایت میں بنی کشمیری فلم ‘نورہ’ بھی دکھای گئی۔

اس موقع پر ‘نورہ’ کے ہدایت کار آشیش پانڈے بھی موجود تھے، جنہوں نے اس فلم کو ایک چھوٹی لڑکی کی کہانی بتایا، جسے آج بھی بہتر زندگی کی امید ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ آج کے حالات کے تناظر میں ایک فلم بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے بھارتیہ پنورما کے لئے ان کی فلم کا انتخاب کرنے پر آئی ایف ایف آئی جیوری کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستانی پنورما سیکشن میں بہترین  ہندوستانی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے۔ رواں سال کے دوران اس شیکشن کے تحت کل 26 فیچر فلمیں اور 15 غیر فیچر فلموں کی نمائش ہوگی۔ اس سال فیچر فلموں کے سیکشن میں ہندوستانی پنورما میں ہندی زبان کے علاوہ کم بولی جانے والی 4 علاقائی زبانوں جیسے کھاسی؍گارو، پنیا، ایرولا اور پنگ چنپا زبانوں میں بنی فلموں کی بھی نمائش ہوئی۔

فیچر فلم زمرے کے دوسرے سیکشنوں میں 5 مراٹھی فلمیں۔ ‘تجھیا ایلا’، ‘ آنندی گوپال’، ‘بھونگا’ ‘ مائی گھاٹ’ اور ‘فوٹو فریم’ شامل ہیں۔  اس زمرے میں ملیالم اور بنگالی کی 3-3، تمل زبان کی 2 اور ایک کنڑ فلم شامل ہے۔

فیچر فلم کے زمرے میں مین اسٹریم سنیما سے متعلق ایک ذیلی سیکشن بھی ہوگا، جس کے تحت مقبول ترین فلمیں جیسے ‘ گلی بوائے’، ‘اڑی’،  دی سرجیکل اسٹرائک، ‘ سپر 30’ اور ‘ بدھائی ہو’ کی نمائش بھی ہوگی۔اس زمرے میں ٹیلگو فلم ‘ ایف2’ کی نمائش بھی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔ش س۔ ع ر۔

U-5287



(Release ID: 1592928) Visitor Counter : 78


Read this release in: Hindi , Bengali , English , Marathi