وزارت آیوش

کابینہ نے لیہہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا رِگپا (این آئی ایس آر )کے قیام کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 20 NOV 2019 10:46PM by PIB Delhi

نئیدہلی  21 نومبر۔مرکزی کابینہ نے ،جس کی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے کی ،آج لیہہ میں آیوش کی وزارت کے تحت   ایک خود مختارتنظیم نیشنل انسٹی ٹیوٹ سووا رگپا کے قیام کی منظوری دی ہے  اور یہ  منظوری  بھی دی ہے کہ پروجیکٹ کی تعمیر کے وقت سے ہی نگرانی کے لئے ڈائریکٹر سطح کا ایک عہدہ قائم کیا جائے ۔ یہ عہدہ  لیول 14  (1.44200سے   218200 روپے تک )   یعنی  (نظرثانی سے پہلے 37000سے 67000 تک + گریڈ  پے  10000 روپے )   کا ہونا چاہئے ۔

          لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل ہونے کے بعد سے اور لداخ کے مقامی کلچر کو فروغ دینے کی غرض سے بھارت سرکار نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے  لداخ میں 47.25 کروڑروپے کی لاگت سے ایک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا رگپا  ( این آئی ایس آر ) قائم  کیا جائے تاکہ سووارگپا  طریق علاج کو فروغ دیا جاسکے ۔

          سووارگپا ، بھارت   میں ہمالیائی  پٹی  کے روایتی طریقہ علاج کا نام ہے۔ اس پر سکم  ،اروناچل پردیش ،دارجلنگ ( مغربی بنگال ) ہماچل پردیش ،مرکز کے زیر انتظام  علاقے لداخ اور اب پورے بھارت میں عمل کیا جارہا ہے۔

          نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووارگپا کے قیام سے برصغیر ہند میں   سووارگپا کے احیا میں  تیزی پیدا ہوگی ۔ یہ ادارہ  نہ صرف بھارت کے  بلکہ دوسرے ملکوں کے  سووارگپا کے طالب علموں کو  مواقع  بھی فراہم کرے گا۔

          یہ ادارہ   آیوش  کی وزارت کے تحت  ایک خودمختار قومی ادارہ ہوگا ، جو  مرکزی ،قومی  اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر سووارگپا  کے شعبے میں  تعلیم  اور تحقیقی  پروگرام فراہم کرے گا اور  مختلف قسم کے طریقہ ہائے علاج کو  مربوط کرے گا۔

          سووارگپا کے موجودہ اداروں  یعنی  سینٹرل یونیورسٹی آف تبتن اسٹڈیز   ، سارناتھ  ،  وارانسی   اور سینٹرل  انسٹی ٹیوٹ آف بدھشت اسٹڈیز   ،لیہہ  ، جو  کلچر کی وزارت  کے انتظامیہ کنٹرول میں ہیں،تال میل سے  این آئی ایس آر قائم کیا جائے گا۔

          اس ادارےکے قیام سے معیاری تعلیم ، سائنسی توثیق  ، کوالٹی کنٹرول  اور معیار بندی  نیز  سووارگپا مصنوعات کے محفوظ ہونے کی جانچ   وغیرہ  جیسی سہولتیں  دستیاب ہوں گی ۔اس کےعلاوہ  گریجویٹ  ،پوسٹ گریجویٹ  اور ڈاکٹر بننے کی سطح کے بعد  بین ادارہ جاتی ریسرچ  اور سووارگپا کی تعلیم کو فروغ  حاصل ہوگا۔

مقصد:

          نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووارگپا  (این آئی ایس آر ) کے قیام کا مقصد  سووارگپا کے بارے میں ایک اہم  ادارہ قائم کرنا ہے  ، جو  سووارگپا  اور جدید سائنس  نیز  آلات  اور ٹکنالوجی کے مابین  مفید  تال میل پید اکرے گا ۔ یہ ادارہ سووارگپا کی  ریسرچ اور تعلیم  کوفروغ دینے میں بھی  مددگار ثابت ہوگا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔رم

U-5250



(Release ID: 1592682) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Telugu