کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کابینہ نے پیٹنٹ پروزیکیوشن ہائی وے پروگرام کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 20 NOV 2019 10:47PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  21 نومبر۔مرکزی کابینہ نے ،جس کی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے کی ، بھارت کے کنٹرولر جنرل  آف پیٹنٹس  ، ڈیزائن اینڈ ٹریڈ مارک  (سی جی پی ڈی ٹی ایم ) کےتحت  انڈین پیٹنٹ  آفس   (آئی  پی او ) کے ذریعہ  پیٹنٹ پروزیکیوشن ہائی وے  (پی پی ایچ )  پروگرام  کو اپنائے جانے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔یہ کام دلچسپی رکھنے والے دیگر ملکو  ں  یا علاقوں کے مختلف  پیٹنٹ دفاتر کے ساتھ کیا جائے گا۔

          مذکورہ پروگرام  بنیادی طورپر جاپان پیٹنٹ آفس  (جے پی او ) اور انڈین پیٹنٹ آفس کے درمیان   آزمائشی طور پر صرف تین سال کے لئے ہوگا۔ اس آزمائشی  پروگرام کے تحت بھارت کا پیٹنٹ آفس  صرف بعض  تکنیکی شعبوں میں  پیٹنٹ درخواستیں  وصول کرے گا۔ ان  تکنیکی شعبوں  میں  الیکٹریکل  ،الیکٹرانکس ، کمپیوٹر سائنس  ، اطلاعاتی ٹکنالوجی   ،طبیعات   ،سول ، میکینکل   ، ٹیکسٹائلز  ، آٹوموبائلز   اور دھات کاری کے شعبے شامل ہیں ۔جے پی او ٹکنالوجی کے تمام شعبوں  میں  درخواستیں  وصول کرسکتا ہے ۔

          پی پی ایچ پروگرام کے نتیجے میں  بھارت کا آئی پی آفس  مندرجہ ذیل فوائد حاصل کرسکتا ہے :

  1. پیٹنٹ درخواستوں کو نمٹانے کے  لئے وقت میں کمی ۔
  2. پیٹنٹ درخواستوں  کے زیر التوا  ہونے میں کمی ۔
  3. پیٹنٹ درخواستوں  کی تحقیق  اور جانچ پڑتال کے معیار میں  بہتری ۔
  4. بھارت کے سرمایہ کاروں کے لئے جن میں  ایم ایس ایم ایز  اور اسٹارٹ اپس بھی شامل ہیں ، یہ موقع کہ جاپان میں ان کی پیٹنٹ درخواستوں کی جانچ  پڑتال کے کام میں تیزی پیدا ہوجائے ۔

 مستقبل میں  اس پروگرام کی مدت میں  توسیع کی جاسکتی ہے ،جس کا فیصلہ کامرس اور صنعت کی وزارت کرے گی۔ پیٹنٹ دفاتر  اس پروگرام  پر عمل درآمد کے سلسلے میں رہنما خطوط  خود مرتب کرے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔ رم

U-5246


(Release ID: 1592626) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu