وزارات ثقافت

جلیاںوالا باغ نیشنل میموریل (ترمیمی) بل 2019 لوک سبھا میں منظور

Posted On: 19 NOV 2019 8:17PM by PIB Delhi

جلیاں والا باغ نیشنل میموریل(ترمیمی) بل 2019 راجیہ سبھا کے ذریعے منظور کیے جانے کے بعد آج پارلیمنٹ میں منظور ہوگیا۔  لوک سبھا میں یہ بل 2 اگست2019 کو پہلے ہی منظور کیا جاچکا تھا۔ اس بل کی رو سے ایک ایسا ٹرسٹ قائم کیا جائے گا جو جلیاںوالا باغ نیشنل میموریل  کوچلائے گا اور اس کا انتظام و انصرام دیکھے گا۔اس میں وہ شق ہٹا دی گئی ہے، جس کی رو سے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کو اس ٹرسٹ میں مستقل رکنیت حاصل تھی۔  علاوہ ازیں اس بل میں یہ ترمیم بھی کی گئی ہے، جس کے رو سے ایوان نمائندگان کے ذریعے منظور شدہ حزب اختلاف کے لیڈر کو اس ٹرسٹ میں بحیثیت رکن شامل کیا جائے گا اور جہاں حزب اختلاف لیڈر موجود نہ ہوگا، وہاں حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر کو اس ٹرسٹ کی رکنیت تفویض کی جائے گی۔

 

 

اس کے ساتھ ہی اس بل میں یہ ترمیم بھی کی گئی ہے، جس کے رو سے نامزد متولی حضرات  کی رکنیت  پانچ برس کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی منسوخ کی جاسکے گی۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں وزیر مملکت برائے سیاحت وثقافت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ  اس سال جلیاں والا باغ قتل عام کی یاد کے 100 سال پورے ہوچکے ہیں اور 100 سال پورے ہونے کے بعد یہ ضروری ہے کہ  صحیح معنوں میں ایک قومی میموریل کی حیثیت سے جلیاں والا باغ نیشنل میموریل قائم کیا جائے۔ ان ترمیمات کے ذریعے  اس میموریل کو صحیح معنوں اور جذبے کے ساتھ قومی یادگار کی حیثیت حاصل ہوسکے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-5214


(Release ID: 1592343) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi